حیدرآباد

حیدرآبا: پی ایف آئی کے 4 کارکن این آئی اے کی تحویل میں

ان ملزمین کے ساتھ دیگر کے خلاف گزشتہ سال کیس درج کیا گیا تھا۔ مسلم نوجوانوں کو بنیاد پرست بنانے اور انہیں ہتھیار چلانے کی تربیت فراہم کرنے کے الزام میں این آئی اے نے گزشتہ سال تلنگانہ کے مختلف مقامات سے پی ایف آئی کے20 کارکنوں کو گرفتار کیا تھا۔

حیدرآباد: نیشنل انوسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) نے پاپولرفرنٹ آف انڈیا(پی ایف آئی) کیس میں 4ملزمین کو جو جیل میں مقید ہیں، ہفتہ کے روز اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔ این آئی اے حکام نے زاہد، سمیع الدین، معاذ حسین اور کلیم کو چنچل گوڑہ سنٹرل جیل سے تحویل میں لے لیا ہے۔

متعلقہ خبریں
آر ایس ایس لیڈر قتل کیس کا اصل سازشی ممبئی ایرپورٹ سے گرفتار
پارلیمنٹ سیکوریٹی چُوک کیس، للت جھا کی تحویل میں توسیع
گنیش وسرجن یاترا کے دوران افضل نامی شخص کا لڑکی پر جنسی حملہ، ملزم فائرنگ میں زخمی
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کا طالب علم گرفتار
یٰسین ملک کو سزائے موت دینے این آئی اے کا مطالبہ

 ان ملزمین کو این آئی اے دفتر مادھا پور لے جایا گیا جہاں ان سے پوچھ تاچھ کی جائے گی۔ ان ملزمین کے ساتھ دیگر کے خلاف گزشتہ سال کیس درج کیا گیا تھا۔ مسلم نوجوانوں کو بنیاد پرست بنانے اور انہیں ہتھیار چلانے کی تربیت فراہم کرنے کے الزام میں این آئی اے نے گزشتہ سال تلنگانہ کے مختلف مقامات سے پی ایف آئی کے20 کارکنوں کو گرفتار کیا تھا۔

گزشتہ سال دسمبر میں 11ملزمین کے خلاف ایک چارج شیٹ داخل کی گئی تھی جبکہ این آئی اے نے 16مارچ کو مزید 5ملزمین کے خلاف ضمی چارج شیٹ داخل کی ہے۔

ان پانچوں کا رکنوں پر مسلم نوجوانوں کو بنیاد پرست بنانے، انہیں اکسانے، منظم انداز میں ٹریننگ کیمپ منعقد کرتے ہوئے انہیں ہتھیار چلانے کی تربیت فراہم کرنے کا الزام لگایا گیا تھا۔