دیگر ممالک

فریزر میں دم گھٹنے سے 4 معصوم بچے زندگی کی بازی ہار گئے

پولیس ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ بچے کھیلتے ہوئے حادثاتی طور پر فریزر میں پھنس گئے تھے جہاں دم گھٹنے کی وجہ سے جاں بحق ہوگئے، تاہم مزید تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

ونڈھوک: نمیبیا میں کھیل کے دوران 4 کمسن بچے فریزر میں دم گھٹنے سے زندگی کی بازی ہار گئے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق نمیبیا کے کاتیما ملیلو قصبے میں ایک گھر کے باہر موجود غیر استعمال شدہ فریزر میں دم گھٹنے سے 3 سے 6 سال کی عمر کے درمیان کے 4 بچے جاں بحق ہوگئے۔

متعلقہ خبریں
ملگ میں پرچم کا پول برقی تاروں سے ٹکراگیا، 2ہلاک
باپ اور بھائی کی قاتل 15 سالہ لڑکی گرفتار
ماہنامہ آجکل کے سابق مدیر شہباز حسین کا مختصر علالت کے بعد انتقال
آسٹریلیا کے سابق کرکٹر برائن بوتھ چل بسے
پانی کے گڑھے میں گرکر 6 سالہ لڑکا ہلاک

پولیس ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ بچے کھیلتے ہوئے حادثاتی طور پر فریزر میں پھنس گئے تھے جہاں دم گھٹنے کی وجہ سے جاں بحق ہوگئے، تاہم مزید تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق 2 بچے فریزر کے اندر ہی جاں بحق ہوگئے تھے جبکہ باقی 2 کو بے ہوشی کی حالت میں اسپتال پہنچایا گیا، مگر وہ بھی جانبر نہ ہوسکے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فریزر کے باہر صرف ایک ہینڈل تھا، بچے تقریباً ایک سے ڈیڑھ گھنٹے فریزر میں پھنسے رہے، یہ واضح نہیں ہوسکا کہ غیر استعمال شدہ فریزر گھر کے باہر کیوں رکھا گیا تھا۔

a3w
a3w