مشرق وسطیٰ

مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کے ساتھ جھڑپ میں 4 فلسطینی جاں بحق

مغربی کنارے کے شہر جنین میں اسرائیلی فوج کی طرف سے چلائے جا رہے ایک بڑے فوجی آپریشن میں فائرنگ میں چار فلسطینی ہلاک ہو گئے۔

یروشلم: مغربی کنارے کے شہر جنین میں اسرائیلی فوج کی طرف سے چلائے جا رہے ایک بڑے فوجی آپریشن میں فائرنگ میں چار فلسطینی جاں بحق ہو گئے۔

متعلقہ خبریں
اسرائیلی حملہ میں لبنان میں 20 اور شمالی غزہ میں 17 جاں بحق
حماس کے صدر یحییٰ السنوار کے قریبی ساتھی روحی مشتہی کو تین ماہ قبل ہلاک کردیا گیا،اسرائیل کا ادعا
اسرائیلی فوج کو عالمی بلیک لسٹ میں شامل کرنے کا فیصلہ
اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں فلسطین پر اسرائیلی قبضہ کے خلاف قرارداد منظور
اسرائیلی فورسس نے 2 فلسطینیوں کو ہلاک کردیا

یہ اطلاع پیر کے روز فلسطینی سیکورٹی اور طبی ذرائع نے دی۔

فلسطین کی وزارت صحت نے ایک بیان میں کہا کہ جنین پناہ گزین کیمپ پر حملہ کرنے والے اسرائیلی فورسز کے ساتھ جھڑپوں کے دوران چار نوجوان گولی لگنے سے جاں بحق اور چھ دیگر زخمی ہو گئے۔

مقامی فلسطینی اور سیکورٹی ذرائع نے ژنہوا کو بتایا کہ جھڑپوں میں پناہ گزین کیمپ کے بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچا ہے۔ ذرائع کے مطابق کیمپ میں فلسطینیوں اور اسرائیلی فوج کے درمیان فائرنگ ہوئی اور دھماکوں کی آوازیں بھی سنی گئیں۔

اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں جینین بریگیڈ کا بانی 27 سالہ ویام ایاد ہنون بھی شامل ہے۔