Uncategorized
الور میں بس پلٹنے سے 40 افراد زخمی
موصولہ معلومات کے مطابق ایک سلیپر بس مدھیہ پردیش میں شیوپور سے اتر پردیش کے گووردھن جا رہی تھی۔ اسی دوران صبح تقریباً سات بجے ایکسپریس وے پر ڈرائیور کو نیند کی جھپکی آنے سے بس بے قابو ہو کر سڑک کنارے ایک گڑھے میں پلٹ گئی۔
الور: راجستھان میں ضلع الور کے رینی تھانہ علاقے میں ہفتہ کو ایک سلیپر بس کے پلٹنے سے تقریباً 40 افراد زخمی ہو گئے۔
موصولہ معلومات کے مطابق ایک سلیپر بس مدھیہ پردیش میں شیوپور سے اتر پردیش کے گووردھن جا رہی تھی۔ اسی دوران صبح تقریباً سات بجے ایکسپریس وے پر ڈرائیور کو نیند کی جھپکی آنے سے بس بے قابو ہو کر سڑک کنارے ایک گڑھے میں پلٹ گئی۔
اس سے بس میں سوار تقریباً 40 مسافر زخمی ہو گئے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ایمبولینسوں کی مدد سے تمام زخمیوں کو فوراً ہسپتال پہنچایا گیا،
جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد چھ کی حالت نازک ہونے پر انہیں بہتر علاج کے لیے الور بھیج دیا گیا ہے۔ ابتدائی جانچ میں حادثے کی وجہ ڈرائیور کو نیند آنا بتایا گیا ہے۔