مشرق وسطیٰ

اسرائیلی فضائی حملوں میں 2 ہلاک، 76 زخمی لبنان کی وزارت صحت کا بیان

لبنان کی وزارت صحت نے آج کہا کہ بیروت کے مضافاتی علاقہ میں اسرائیل کے متعدد فضائی حملوں کے نتیجہ میں کم ازکم 2 افراد ہلاک اور دیگر 76 زخمی ہوگئے۔

بیروت: لبنان کی وزارت صحت نے آج کہا کہ بیروت کے مضافاتی علاقہ میں اسرائیل کے متعدد فضائی حملوں کے نتیجہ میں کم ازکم 2 افراد ہلاک اور دیگر 76 زخمی ہوگئے۔

متعلقہ خبریں
لبنان میں نقل مقام کرنے والوں کے لئے 867مراکز کا قیام
لبنان میں امریکی سفارت خانہ پر حملہ کی کوشش ناکام
اسرائیلی حملہ میں لبنان میں 20 اور شمالی غزہ میں 17 جاں بحق
اردن میں ایک میزائل گرا
اسرائیل میں یرغمالیوں کی رہائی کیلئے 7 لاکھ افراد کا احتجاجی مظاہرہ

اسرائیلی فوج نے آج بیروت میں حزب اللہ کے مرکزی ہیڈکوارٹرس کو نشانہ بنایا۔ سلسلہ وار دھماکوں میں کئی عمارتیں زمیں بوس ہوگئیں اور سیاہ دھویں کے بادل اُٹھنے لگے۔

لبنانی دارالحکومت میں گزشتہ ایک سال کے دوران کئے گئے یہ سب سے بڑے دھماکے تھے۔ اسرائیل کے تین بڑے ٹی وی چینلوں نے کہا کہ بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقوں میں کئے گئے حملوں میں حزب اللہ کے لیڈر حسن نصراللہ کو نشانہ بنایا گیا۔ ان اطلاعات کی فوری طور پر تصدیق نہیں ہوسکی اور فوج نے تبصرہ کرنے سے انکار کردیا۔

بتایا جاتا ہے کہ حملوں کے وقت حسن نصراللہ ہیڈکوارٹرس میں موجود تھے لیکن وہ محفوظ رہے۔ حزب اللہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ حسن نصراللہ محفوظ مقام پر خیریت سے ہیں۔