حیدرآباد

پڑوسیوں اور کتے کے اقدام قتل کے الزام میں 5 افراد گرفتار

مدھو را نگر پولیس نے آئی پی سی کی مختلف دفعات کے تحت کیس درج کرلیا ہے۔ ملزم، آپس میں ایک دوسرے کے رشتہ دار بتائے گئے جنہیں عدالت میں پیش کیا گیا ہے۔ جہاں مجسٹریٹ نے انہیں 15 دنوں تک عدالتی تحویل میں روانہ کردیا۔

حیدرآباد: حیدرآباد سٹی پولیس نے 5 افراد کو گرفتار کرلیا ہے ان پر معمولی جھگڑے کے بعد پڑوسی، اس کی بیوی اور ان کے پالتو کتے پر حملہ کرنے کیب عد انہیں قتل کرنے کی کوشش کا الزام ہے۔ پولیس نے بتایا کہ ملزم نے این سریناتھ، ان کی بیوی اور ان کے پالتو کتے پر منگل کی شام حملہ کردیا۔

متعلقہ خبریں
جعلی جنرل انشورنس پالیسی کا ریاکٹ بے نقاب، 3 ملزمین گرفتار
آوارہ کتوں کے حملہ میں چار بچے شدید زخمی
حیدرآباد کلکٹر نے گورنمنٹ ہائی اسکول نابینا اردو میڈیم دارالشفا کا اچانک دورہ کیا
حیدرآباد: معہد برکات العلوم میں طرحی منقبتی مشاعرہ اور حضرت ابو البرکاتؒ کے ارشادات کا آڈیو ٹیپ جاری
اللہ کے رسول ؐ نے سوتیلے بہن بھائیوں کے ساتھ حسن سلوک اور صلہ رحمی کا حکم دیا: مفتی محمد صابر پاشاہ قادری

 یہ واقعہ مدھورانگر پولیس اسٹیشن کے رحمت نگر میں پیش آیا تھا۔ اس حملہ میں سریناتھ، ان کی بیوی کے ساتھ ان کے کتے کو بھی شدید چوٹیں آئی تھیں، اس واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

ملزم اور زخمی افراد گزشتہ چند دنوں سے معمولی باتوں پر آپس میں جھگڑا کررہے تھے۔ ملزم کا پڑوسی اور ان کی بیوی وکتے پر حملہ، منصوبہ بند معلوم ہوتا ہے۔ ڈی سی پی (ویسٹ زون) وجئے کمار نے یہ بات بتائی۔

 مدھو را نگر پولیس نے آئی پی سی کی مختلف دفعات کے تحت کیس درج کرلیا ہے۔ ملزم، آپس میں ایک دوسرے کے رشتہ دار بتائے گئے جنہیں عدالت میں پیش کیا گیا ہے۔ جہاں مجسٹریٹ نے انہیں 15 دنوں تک عدالتی تحویل میں روانہ کردیا۔

یہ جھگڑا 8مئی کو اس وقت شروع ہوا جب سریناتھ، سابرین ہسکی نسل کے کتے کے گلے میں پٹہ ڈالے بغیر پالتوکتے کے ساتھ سیر پر نکل پڑا۔ گلے میں بیلٹ نہ ہونے پر اس کتے نے دھننجے اور ان کے نسبتی سائی کمار پر حملہ کردیا۔

ان دونوں نے مقامی پولیس اسٹیشن پر شکایت درج کرائی۔14مئی کو سریناتھ دوبارہ اپنے پالتو کتے کو لے کر دوبارہ چہل قدمی پر نکل پڑے مگر اس دوران اس کتے نے تین پڑوسیوں پر بھونکنا شروع کردیا۔

 جس پر دھننجے اور سائی کمار نے لاٹھیوں سے سریناتھ اور ان کے کتے کو مارنا شرع کردیا۔ اس دوران بیچ بچاؤ کیلئے آنے والی سریناتھ کی بیوی بھی حملہ کی زد میں آگئیں ، سریناتھ اور ان کی بیوی کو زخمی حالت میں ہاسپٹل منتقل کیا گیا جبکہ زخمی کتے کو دواخانہ حیوانات لے جایا گیا۔