مہاراشٹرا

رمضان میں ہند۔ پاک مچھیروں کی رہائی کا مطالبہ

ایک امن کارکن نے ہندوستان اور پاکستان کی حکومتوں سے گزارش کی ہے کہ مقدس ماہ ِ رمضان میں خیرسگالی کے اقدام کے طورپر دونوں ممالک کی جیلوں میں بند مچھیروں بشمول عورتوں کو رہا کردیا جائے۔

ممبئی: ایک امن کارکن نے ہندوستان اور پاکستان کی حکومتوں سے گزارش کی ہے کہ مقدس ماہ ِ رمضان میں خیرسگالی کے اقدام کے طورپر دونوں ممالک کی جیلوں میں بند مچھیروں بشمول عورتوں کو رہا کردیا جائے۔

متعلقہ خبریں
پاکستان کی انگلینڈ کے خلاف 19 برس بعد تاریخی جیت
نابالغ کے مال میں زکوٰۃ
حج کی محفوظ رقم اور زکوۃ
روزہ میں کن باتوں سے پرہیز ضروری ہے ؟
غسل کریں یا سحری کھائیں ؟

جتن دیسائی نے ہفتہ کے دن ممبئی میں کہا کہ ہند۔ پاک جیلوں میں بند ہر ماہی گیر غلطی سے بحری حدود پار کرنے پر گرفتار ہوا۔

پاکستان کی جیلوں میں 190 ہندوستانی اور بعض عورتیں بند ہیں جبکہ ہندوستان میں 81 پاکستانی اور عورتیں قید ہیں۔

ان میں کئی اپنی سزا مکمل کرچکے ہیں۔ ان کی شہریت کی بھی توثیق ہوگئی۔ اب انہیں جیلوں میں بند رکھنا بے وجہ ہے۔