آندھراپردیش

وائی ایس آر پارٹی کے باغی ایم پی کو ایس آئی ٹی کی نوٹس

ایم ایل ایز پوچنگ کیس میں نیا موڑ اس وقت آیا جبکہ اسپیشل انوسٹی گیشن ٹیم (ایس آئی ٹی) نے آندھرا پردیش کی حکمراں جماعت وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے باغی رکن پارلیمنٹ رگھو رام کرشنا راجو کو نوٹس جاری کی ہے۔

حیدرآباد: ایم ایل ایز پوچنگ کیس میں نیا موڑ اس وقت آیا جبکہ اسپیشل انوسٹی گیشن ٹیم (ایس آئی ٹی) نے آندھرا پردیش کی حکمراں جماعت وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے باغی رکن پارلیمنٹ رگھو رام کرشنا راجو کو نوٹس جاری کی ہے۔

ایم ایل ایز پوچنگ سننی خیز کیس کی تحقیقات کرنے والی ایس آئی ٹی نے کریمنل پروسیجر کوڈ کے سیکشن 41A کے تحت نوٹس جاری کرتے ہوئے رگھورام کرشنا راجو کو29 نومبر کو حیدرآباد میں ایس آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت دی ہے۔ جانچ ٹیم، راجو سے اس کیس کے بارے میں کچھ اہم معلومات اکھٹا کرنے کی کوشش کررہی ہے۔

دریں اثنا ایم پی راجو نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ انہیں اب تک کوئی نوٹس نہیں ملی ہے۔ اگر نوٹس ملتی ہے تو وہ اپنے مستقبل کے لائحہ عمل کا فیصلہ کریں گے۔

نوٹس کو عدالت میں چالنج کرنے کے تعلق سے پوچھے گئے ایک سوال کا وہ جواب دے رہے تھے۔ایس آئی ٹی نے اب تک 7 افراد کو پوچھ تاچھ کیلئے طلب کیا ہے۔

ایک دن قبل ایس آئی ٹی نے عنبر پیٹ کے پرتاپ گوڑ اور جیل میں بند تینوں میں سے ایک ملزم نندا کمار کی اہلیہ چترالیکھا کو سمن جاری کرتے ہوئے انہیں ایس آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت دی تھی۔

a3w
a3w