تلنگانہ

تلنگانہ:اسکول بس کی زد میں آکر ایک تین سالہ لڑکا ہلاک

اسکول بس کی زد میں آکر ایک تین سالہ لڑکا ہلاک ہوگیا۔ یہ حادثہ تلنگانہ کے ضلع ورنگل کے چنتائی پلی گاوں میں پیش آیا۔

حیدرآباد: اسکول بس کی زد میں آکر ایک تین سالہ لڑکا ہلاک ہوگیا۔ یہ حادثہ تلنگانہ کے ضلع ورنگل کے چنتائی پلی گاوں میں پیش آیا۔

متعلقہ خبریں
درگاہ حضرات یوسفینؒ میں ڈاکٹر کوٹا نیلیما کی حاضری
نظام آباد میں جمعیۃ علماء ہند کی ممبر سازی مہم کا زبردست آغاز، بڑی تعداد میں مسلمانوں کی شمولیت
این آئی ٹی ورنگل میں بین الاقوامی یومِ خواتین کا شاندار انعقاد، ڈی آر ڈی او سائنسدان کی خصوصی گفتگو
جامعتہ المؤمنات مغلپورہ میں خواتین کیلئے دس روزہ دینی و اسلامی کورس کا آغاز
نرمی انبیاء کی صفت ہے، اسی سے معاشرہ جوڑتا ہے: مولانا محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب

اس لڑکے کی ماں ممتا اپنے بڑے بیٹے کو اسکول بس میں چھوڑنے کیلئے آئی تھی۔

اسی دوران خاتون کے ساتھ اسکول بس کے قریب پہنچے چھوٹا بیٹا اپنے بڑے بھائی کو وداع کرنے کیلئے آگے بڑھا کہ اچانک پیر پھسل کر وہ اسکول بس کے پچھلے پہیہ میں آگیا جس کے نتیجہ میں ا س کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔

اس واقعہ کے بعد گاوں میں غم کی لہردوڑگئی۔اس حادثہ کی اطلاع کے ساتھ ہی پولیس نے وہاں پہنچ کر صورتحال کا جائزہ لیا۔

پولیس نے اس خصوص میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔