تلنگانہ

طالب علم کے بھائی نے اسکول ٹیچر پر حملہ کردیا

دوطلبا کے درمیان تصادم کے واقعہ میں ایک ٹیچر پر حملہ کرنے کا واقعہ تلنگانہ کے ضلع کھمم میں پیش آیا۔

حیدرآباد: دوطلبا کے درمیان تصادم کے واقعہ میں ایک ٹیچر پر حملہ کرنے کا واقعہ تلنگانہ کے ضلع کھمم میں پیش آیا۔

متعلقہ خبریں
درگاہ حضرات یوسفینؒ میں ڈاکٹر کوٹا نیلیما کی حاضری
سنکرانتی منانے گھر آیا نوجوان پراسرار حالات میں مردہ پایاگیا
نظام آباد میں جمعیۃ علماء ہند کی ممبر سازی مہم کا زبردست آغاز، بڑی تعداد میں مسلمانوں کی شمولیت
جامعتہ المؤمنات مغلپورہ میں خواتین کیلئے دس روزہ دینی و اسلامی کورس کا آغاز
نرمی انبیاء کی صفت ہے، اسی سے معاشرہ جوڑتا ہے: مولانا محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب

تفصیلات کے مطابق ضلع کے کری پلی منڈل کے گاندھی نگر کے قبائلی گروکلا اسکول میں آٹھویں جماعت کے دو طلباء کے درمیان تصادم ہوا۔

اس سلسلہ میں پرنسپل نے طلباء کے والدین کو اس بات کی اطلاع دی جس کے بعد اسکول پہنچنے والے ایک طالب علم کے بھائی نے ڈیوٹی پر موجود ٹیچر کو زدوکوب کیا جس کی شکایت ٹیچر نے پولیس سے کی۔

پولیس نے حملہ کرنے والے شخص کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔