تلنگانہ

تلنگانہ میں کانگریس حکومت سنگارینی ورکرس کے مسائل حل کرے گی:ریونت ریڈی

صدرتلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی ریونت ریڈی نے کہا ہے کہ ریاست میں کانگریس کے برسراقتدارآنے کے بعد سنگارینی کالریز کوئلہ کے ورکرس کے مسائل کے حل کو یقینی بنایاجائے گا۔

حیدرآباد: صدرتلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی ریونت ریڈی نے کہا ہے کہ ریاست میں کانگریس کے برسراقتدارآنے کے بعد سنگارینی کالریز کوئلہ کے ورکرس کے مسائل کے حل کو یقینی بنایاجائے گا۔

متعلقہ خبریں
درگاہ حضرات یوسفینؒ میں ڈاکٹر کوٹا نیلیما کی حاضری
بی آر ایس کی رکن قانون ساز کونسل کویتا کی کانگریس حکومت اور چیف منسٹر ریونت ریڈی پر شدید تنقید
نظام آباد میں جمعیۃ علماء ہند کی ممبر سازی مہم کا زبردست آغاز، بڑی تعداد میں مسلمانوں کی شمولیت
کوڑنگل سے ریونت ریڈی کا پرچہ نامزدگی داخل
جامعتہ المؤمنات مغلپورہ میں خواتین کیلئے دس روزہ دینی و اسلامی کورس کا آغاز

انہوں نے بھوپال پلی ضلع میں سنگارینی کالریز ورکرس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ کو ریاست کا درجہ دلانے کے لئے چلائی گئی تحریک میں سنگارینی کالریز کے ورکرس کا اہم رول رہا ہے۔

انہوں نے بی آر ایس حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ سنگارینی کالریز کے ورکرس کی قربانی کو فراموش کر رہی ہے۔ انہوں نے پوچھا کہ اگر سنگارینی کالریز کے ورکرس عام ہڑتال میں حصہ نہیں لیتے تو کیا تلنگانہ حقیقت بن پاتا؟

انہوں نے کہاکہ تلنگانہ حکومت سنگارینی کالریز کے ورکرس کے مسائل کو نظرانداز کررہی ہے۔انہوں نے وعدہ کیا کہ ریاست میں کانگریس کے برسر اقتدار آنے پر سنگارینی کے ورکرس کے مسائل حل کئے جائیں گے۔