تلنگانہ

تلنگانہ کانگریس، ناراض لیڈرس کو منانے کا کام دسہرہ کے بعد شروع کرے گی

تلنگانہ کانگریس، پارٹی ٹکٹ سے محروم ناراض لیڈران کو منانے کا کام دسہرہ کے بعد شروع کرے گی۔اس سلسلہ میں سابق وزیر جاناریڈی کی قیادت میں تشکیل دی گئی کمیٹی کی جانب سے اقدامات کئے جائیں گے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کانگریس، پارٹی ٹکٹ سے محروم ناراض لیڈران کو منانے کا کام دسہرہ کے بعد شروع کرے گی۔اس سلسلہ میں سابق وزیر جاناریڈی کی قیادت میں تشکیل دی گئی کمیٹی کی جانب سے اقدامات کئے جائیں گے۔

متعلقہ خبریں
کانگریس کچرا پارٹی:کے ٹی آر
درگاہ حضرات یوسفینؒ میں ڈاکٹر کوٹا نیلیما کی حاضری
نظام آباد میں جمعیۃ علماء ہند کی ممبر سازی مہم کا زبردست آغاز، بڑی تعداد میں مسلمانوں کی شمولیت
مودی اور کے سی آر پر مذہب اور ذات کی سیاست کا الزام
جامعتہ المؤمنات مغلپورہ میں خواتین کیلئے دس روزہ دینی و اسلامی کورس کا آغاز

جانا ریڈی پارٹی کے ان لیڈروں سے خصوصی ملاقات کر یں گے جو ٹکٹ سے محرومی پر پارٹی چھوڑنے کے بارے میں غور کررہے ہیں۔

مرحلہ وار طورپر تمام اضلاع کے لیڈروں سے ملاقات کا منصوبہ ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ جاناریڈی اوران کی ٹیم نے ان لیڈروں کی تفصیلات حاصل کرلی ہیں جنہیں اے آئی سی سی سے ٹکٹ نہیں ملے ہیں۔

جاناریڈی کی ٹیم ناراض لیڈروں کو مشورہ دے رہی ہے کہ دس سال سے صبر کرنے والے رہنما مزید ایک ماہ تعاون کریں تو اچھا ہوگا۔