حیدرآباد

حیدرآباد کے بچوں کے مشہور نیلوفراسپتال میں نوزائیدہ کورونا سے متاثرہوگئی

شہرحیدرآباد کے بچوں کے مشہور نیلوفراسپتال میں ایک نوزائیدہ کورونا سے متاثرہوگئی۔اس اسپتال کی سپرنٹنڈنٹ اوشارانی نے کہاکہ اسپتال میں 9ماہ کی نوزائیدہ اس وبا سے متاثرہوئی ہے۔

حیدرآباد: شہرحیدرآباد کے بچوں کے مشہور نیلوفراسپتال میں ایک نوزائیدہ کورونا سے متاثرہوگئی۔اس اسپتال کی سپرنٹنڈنٹ اوشارانی نے کہاکہ اسپتال میں 9ماہ کی نوزائیدہ اس وبا سے متاثرہوئی ہے۔

متعلقہ خبریں
اسدالدین اویسی کا کووڈ وبا کے تباہ کن اثرات کی طرف اشارہ
درگاہ حضرات یوسفینؒ میں ڈاکٹر کوٹا نیلیما کی حاضری
جامعتہ المؤمنات مغلپورہ میں خواتین کیلئے دس روزہ دینی و اسلامی کورس کا آغاز
نرمی انبیاء کی صفت ہے، اسی سے معاشرہ جوڑتا ہے: مولانا محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب
اکیڈیمکلی گلوبل نے حیدرآباد میں پہلا تجرباتی مرکز قائم کیا

انہوں نے کہاکہ کورونا سے متاثرہونے والے نوزائیدہ بچوں کو الگ تھلگ رکھتے ہوئے ان کا علاج کرنے کے لئے 20بستروں پر مشتمل خصوصی وارڈ بنایاگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب تک اس اسپتال میں تین بچے کورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ نمونیا کے متاثرہ بچوں کا بھی آرٹی پی سی آرمعائنہ کروایاجاتا ہے۔

اسپتال میں روزانہ تقریبا50تا60نمونے حاصل کئے جاتے ہیں۔ان میں سے اب تک صرف تین معاملات ہی مثبت سامنے آئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ نوزائیدہ بچوں میں ہلکی علامات کورونا کی آرہی ہیں۔کئی بچوں میں اس کی علامات پائی نہیں جارہی ہیں۔یہ رجحان ابھی بھی جاری ہے۔

ان بچوں کے مثبت پائے جانے کے باوجودوہ شدید طورپر متاثرنہیں ہیں۔ کوویڈ سے ہٹ کر دیگر امراض جیسے نمونیا،سارس، انفلوائنزا ان دنوں بچوں میں زیادہ ہیں۔اس کے لئے والدین کو خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔انہوں نے والدین کو مشورہ دیا کہ وہ بچوں میں کسی بھی طرح کے تنفسی انفکشن کو روکنے کیلئے انہیں پُرہجوم مقامات پر غیر ضروری طورپر لے جانے سے گریز کریں۔