جرائم و حادثات

حیدرآباد:اسکول بس کی زدمیں آنے کے نتیجہ میں دوسالہ لڑکی کی موت

اسکول بس کی زدمیں آنے کے نتیجہ میں ایک دوسالہ لڑکی کی موت ہوگئی۔یہ حادثہ شہرحیدرآبادکے حبشی گوڑہ میں پیش آیا۔

حیدرآباد: اسکول بس کی زدمیں آنے کے نتیجہ میں ایک دوسالہ لڑکی کی موت ہوگئی۔یہ حادثہ شہرحیدرآبادکے حبشی گوڑہ میں پیش آیا۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد میں دل دہلا دینے والا واقعہ: چھ ماہ بعد کنویں سے خاتون کی لاش برآمد
متلاشیان روزگار کو دھوکہ سے کمبوڈیا روانہ کرنے پر یو پی کے ایک شخص کی گرفتاری
درگاہ حضرات یوسفینؒ میں ڈاکٹر کوٹا نیلیما کی حاضری
نظام آباد میں جمعیۃ علماء ہند کی ممبر سازی مہم کا زبردست آغاز، بڑی تعداد میں مسلمانوں کی شمولیت
جامعتہ المؤمنات مغلپورہ میں خواتین کیلئے دس روزہ دینی و اسلامی کورس کا آغاز

یہ لڑکی اپنے باپ اور دادی کے ساتھ اپنے بڑے بھائی کو اسکول بس تک چھوڑنے کیلئے آئی تھی کہ یہ واقعہ پیش آیا۔

پولیس نے کہاکہ بس کاڈرائیور لاپرواہی سے گاڑی چلارہاتھاجس نے لڑکی کونہیں دیکھا۔اس حادثہ کے نتیجہ میں لڑکی موقع پر ہی ہلاک ہوگئی۔

عثمانیہ یونیورسٹی پولیس نے اس سلسلہ میں ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے بس کے ڈرائیور کو حراست میں لے لیا۔