جرائم و حادثات

حیدرآباد:بی جے پی لیڈر کے قتل کی واردات

شہرحیدرآباد کے جوبلی ہلز پولیس اسٹیشن کے حدود کے یوسف گوڑہ علاقہ میں ناگر کرنول ضلع کے بی جے پی لیڈر ایس راموکا قتل کر دیا گیا۔

حیدرآباد: شہرحیدرآباد کے جوبلی ہلز پولیس اسٹیشن کے حدود کے یوسف گوڑہ علاقہ میں ناگر کرنول ضلع کے بی جے پی لیڈر ایس راموکا قتل کر دیا گیا۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد میں دل دہلا دینے والا واقعہ: چھ ماہ بعد کنویں سے خاتون کی لاش برآمد
لٹیرا گرفتار‘9.5 لاکھ روپئے برآمد جوبلی ہلزپولیس کی کاروائی
متلاشیان روزگار کو دھوکہ سے کمبوڈیا روانہ کرنے پر یو پی کے ایک شخص کی گرفتاری
جامعتہ المؤمنات مغلپورہ میں خواتین کیلئے دس روزہ دینی و اسلامی کورس کا آغاز
نرمی انبیاء کی صفت ہے، اسی سے معاشرہ جوڑتا ہے: مولانا محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب

کل شب تقریبا گیارہ بجے 10 نامعلوم افرادیوسف گوڑہ کے ایل این نگر میں واقع عمارت کی پانچویں منزل پر پہنچے جہاں انہوں نے رامو پر ہلاکت خیرہتھیاروں سے حملہ کرتے ہوئے اس کا قتل کردیا۔بعد ازاں حملہ آور وہاں سے فرارہوگئے۔

رامو، رئیل اسٹیٹ کا تاجر بتایاگیا ہے۔پولیس نے شبہ ظاہر کیا کہ ناجائز تعلقات قتل کی اہم وجہ ہے تاہم پولیس مختلف زاویوں سے اس معاملہ کی جانچ کررہی ہے۔

ڈی سی پی کرشنا چیتینہ جوبلی ہلز کے اے سی پی نے مقام واردات پہنچ کر معائنہ کیا۔پولیس نے شواہد جمع کئے۔

پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال بھیج دیاا ور اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔مقتول، لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کے ٹکٹ کے دعویدار تھے۔