حیدرآباد

ایل بی نگر میں سڑک حادثہ، اکسائز سرکل انسپکٹر جاں بحق

یہ حادثہ رچہ کنڈا پولیس کمشنریٹ کے حدود میں ضلع عدالت رنگاریڈی کے قریب ایل بی نگر میں کل نصف شب کے قریب پیش آیا۔ چارمینار کے اکسائزسرکل انسپکٹر صادق علی برسر موقع جاں بحق ہوگئے۔

حیدرآباد: شہر حیدرآباد میں منگل کی شب محکمہ اکسائز کا ایک انسپکٹر ہلاک اور ایک ایس آئی اس وقت زخمی ہوگیا جبکہ ان دونوں کی بائک کو جس پر یہ دونوں سوار تھے، ایک کار نے ٹکرماردی، بتایا جاتا ہے کہ کار، غلط سمت سے آرہی تھی۔

متعلقہ خبریں
ہٹ اینڈ رن کیس، 5 گرفتار
تلنگانہ میں آن لائن جوئے اور سٹے بازی میں خطرناک اضافہ، PRAHAR نے ریاست گیر سروے کا اعلان کر دیا
آوارہ کتوں کے حملہ میں چار بچے شدید زخمی
شفا کلینک ایل بی نگر میں حجامہ کیمپ کا انعقاد
زمین کے مسائل کا حل اب ایک کلک پر: بھو بھارتی پورٹل کی رونمائی جلد

 یہ حادثہ رچہ کنڈا پولیس کمشنریٹ کے حدود میں ضلع عدالت رنگاریڈی کے قریب ایل بی نگر میں کل نصف شب کے قریب پیش آیا۔ چارمینار کے اکسائزسرکل انسپکٹر صادق علی برسر موقع جاں بحق ہوگئے۔

 جبکہ اے ایس آئی خواجہ ولی معین الدین جو اسی اسٹیشن سے وابستہ تھے، زخمی ہوگئے۔ڈرائیور، کار چھوڑ کر مقام حادثہ سے فرار ہوگیا۔ یہ عہدیدار، ملک پیٹ کے گورنمنٹ کوارٹرس میں مقیم تھے۔

 ایل بی نگر میں ایک پروگرام شرکت کے بعد یہ دونوں مکان واپس ہورہے تھے۔ کہ حادثہ کا شکار ہوگئے۔ پولیس نے کیس درج کرتے ہوئے مفرور ڈرائیور کی تلاش شروع کردی۔