جموں و کشمیر

جموں میں پاکستانی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ

بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کا کہنا ہے کہ پاکستانی فوج نے گذشتہ شام جموں کے رنبیر سنگھ پورہ سیکٹر میں بین الاقوامی سرحد پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرکے بلا اشتعال فائرنگ کی جس کا بھر پور جواب دیا گیا۔

جموں: بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کا کہنا ہے کہ پاکستانی فوج نے گذشتہ شام جموں کے رنبیر سنگھ پورہ سیکٹر میں بین الاقوامی سرحد پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرکے بلا اشتعال فائرنگ کی جس کا بھر پور جواب دیا گیا۔

متعلقہ خبریں
تریپورہ میں مشرقی پاکستانیوں کے ساتھ پلاٹس کے تبادلے، سروے کا آغاز
مہذب سماج میں تشدد اور دہشت گردی ناقابل قبول: پرینکا گاندھی
سری نگر کو جموں و کشمیر کا مستقل دارالحکومت بنادیاجائے: انجینئر رشید
دفعہ 370، کشمیر اسمبلی کے پہلے اجلاس میں قرار داد کی منظوری متوقع
عوامی تعاون سے ہی نیشنل کانفرنس پھر سُرخ رو ہوئی: فاروق عبداللہ

بی ایس ایف کے ایک ترجمان نے بتایا کہ جموں میں آر ایس پور سیکٹر میں بدھ کی شام قریب ساڑھے پانچ بجے پاکستانی فوج نے بلا اشتعال فائرنگ کی۔

انہوں نے کہا کہ وہاں موجود جوانوں نے پاکستانی فائرنگ کا بھر پور جواب دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ فائرنگ کا یہ سلسلہ سوا چھ بجے شام تک جاری رہا۔

ترجمان نے بتایا کہ اس واقعے کے بعد سرحد پر فوج کو الرٹ پر رکھا گیا ہے۔ بتادیں کہ بین الاقوامی سرحد پر یہ واقعہ قریب تین مہینوں کے خاموشی کے بعد پیش آیا ہے۔