کھیل

روہت شرما رونے لگے، ویڈیو وائرل

میچ کے بعد ہندوستانی کیمپ متوقع طور پر مایوس نظر آیا اور کپتان روہت شرما بھی مکمل طور پر دل گرفتہ دکھائی دیئے۔

ایڈیلیڈ: ایڈیلیڈ اوول میں آج کھیلے گئے دوسرے سیمی فائنل میں انگلینڈ کے ہاتھوں ہندوستان کو 10 وکٹوں سے شرمناک شکست کے بعد ٹیم انڈیا کے کپتان روہت شرما رو پڑے۔

انگلینڈ کے اوپنرس ایلکس ہیلز اور جوس بٹلر نے نصف سنچریاں بناتے ہوئے ہندوستان کو کبھی بھی کھیل میں کوئی موقع نہیں دیا کیونکہ انگلینڈ نے ایک وکٹ بھی کھوئے بغیر 170 رنز بنالئے اور ہندوستان کو ناک آؤٹ کردیا۔

میچ کے بعد ہندوستانی کیمپ متوقع طور پر مایوس نظر آیا اور کپتان روہت شرما بھی مکمل طور پر دل گرفتہ دکھائی دیئے۔

تصاویر سے معلوم ہوتا ہے کہ ہندوستانی کپتان مکمل طور پر ٹوٹ گئے ہیں، حتیٰ کہ ہندوستانی ہیڈ کوچ راہول ڈراویڈ نے انہیں تسلی دی۔ روہت کو اکیلے بیٹھے دیکھا گیا تھا۔ انہیں روتا دیکھ کر راہول دراویڈ ان کے قریب آئے اور انہیں تسلی دی۔

میچ کے بعد روہت شرما نے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اس شکست سے کافی مایوسی ہوئی ہے۔ روہت شرما نے اعتراف کیا کہ وہ اپنی ٹیم کی کارکردگی سے مایوس ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے قابل لحاظ اسکور کھڑا کیا تھا۔ یہ اسکور دفاع کے قابل تھا تاہم ٹیم بولنگ کے شعبہ میں ناکام ہوگئی۔

اس کے باوجود ہمیں انگلینڈ کے اوپنرس کو کریڈٹ دینا ہوگا کیونکہ انہوں نے اچھا کھیلا اور جیت گئے۔ انہوں نے انگلینڈ کی ٹیم کو مبارکباد پیش کی۔