تلنگانہ

نلگنڈہ میں سڑک حادثہ،3 افراد ہلاک

پولیس نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائی شروع کی اور زخمیوں کو علاج کیلئے نارکٹ پلی کے پرائیویٹ اسپتال اور لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے دوسرے اسپتال منتقل کیا گیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع نلگنڈہ میں پیش آئے سڑک حادثہ میں تین افراد ہلاک ہوگئے۔یہ حادثہ ضلع کے یارسانی گوڈم میں اُس وقت پیش آیا جب ایک تیز رفتار کار کے ڈرائیور نے اس کا توازن کھودیا ۔

متعلقہ خبریں
اے پی وزیر کے قافلہ کی گاڑی سے ٹکر ایک شخص ہلاک
حیدرآباد: سڑک حادثہ میں انجینئرنگ طالب علم ہلاک
نظام آباد میں جمعیۃ علماء ہند کی ممبر سازی مہم کا زبردست آغاز، بڑی تعداد میں مسلمانوں کی شمولیت
جمعیتہ علماء ضلع نظام آباد کی مجلس منتظمہ کا اجلاس وممبر سازی مہم کا آغاز
ضلع مرکز میں 27 واں مفت سمر کراٹے کیمپ، طلباء کی صلاحیتوں کو نکھارنے کا سنہری موقع: چنہ ویرایا

اور یہ کار، ڈیوائیڈر سے ٹکرا کر الٹ گئی۔ حادثہ اتنا شدید تھا کہ کار میں سوار تین افراد موقع پر ہی ہلاک اوردیگر 6افراد زخمی ہوگئے۔

اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائی شروع کی اور زخمیوں کو علاج کیلئے نارکٹ پلی کے پرائیویٹ اسپتال اور لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے دوسرے اسپتال منتقل کیا گیا۔