تلنگانہ

ایم ایم ٹی ایس کے تیسرے مرحلہ پر عمل آوری میں ریاست کا عدم تعاون: کشن ریڈی

مرکزی وزیر سیاحت جی کشن ریڈی نے حکومت تلنگانہ پر الزام عائد کیا کہ وہ ایم ایم ٹی ایس کے تیسرے مرحلہ کے تعمیری کام کے آغاز کیلئے مرکزی حکومت سے تعاون نہیں کررہی ہے جبکہ مرکزی حکومت نے تیسرے مرحلے کے تحت گھٹکیسر تا یادادری، ایم ایم ٹی ایس پروجیکٹ کے تعمیری کام شروع کرنے کا منصوبہ بنایاہے۔

حیدرآباد: مرکزی وزیر سیاحت جی کشن ریڈی نے حکومت تلنگانہ پر الزام عائد کیا کہ وہ ایم ایم ٹی ایس کے تیسرے مرحلہ کے تعمیری کام کے آغاز کیلئے مرکزی حکومت سے تعاون نہیں کررہی ہے جبکہ مرکزی حکومت نے تیسرے مرحلے کے تحت گھٹکیسر تا یادادری، ایم ایم ٹی ایس پروجیکٹ کے تعمیری کام شروع کرنے کا منصوبہ بنایاہے۔

متعلقہ خبریں
مرکزی وزیر کشن ریڈی کی 73ویں آئی پی سی اختتامی تقریب میں شرکت اور خطاب
کشن ریڈی، مرکز سے فنڈس لانے میں ناکام
ہر ووٹر کو حق رائے دہی سے استفادہ کرنے کشن ریڈی کا مشورہ
بی آر ایس۔ بی ایس پی اتحاد پارٹیوں کی مرضی: کشن ریڈی
وزیر اعظم مودی کی دو روزہ دورے پر تلنگانہ آمد

مرکزی وزیر کشن ر یڈی نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بتایا کہ مرکزی حکومت نے ایم ایم ٹی ایس کے تیسرے مرحلے کے تعمیری کام سے متعلق چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کو مکتوب روانہ کیا تھا اور انہیں اس سلسلہ میں اراضی حاصل کرنے کی درخواست کی تھی لیکن بی آ رایس حکومت تیسرے پروجیکٹ پر جلد عمل آوری کیلئے مرکزی حکومت سے تعاون نہیں کررہی ہے۔

این ایس ایس کے مطابق مرکزی وزیر جی کشن ریڈی نے آج شہر کے برکت پورہ کے یدادری بھون پر 29 ویں اکھنڈا جیوتی یاترا کو جھنڈی دکھائی یہ یاترا یادگیر گٹہ کی مندر پہنچنے کے بعد اختتام پذیر ہوگی۔

اس موقع پر انہوں نے یادگیر گٹہ کی لکشمی نرسمہا سوامی مندر میں پوجا کی‘ بعد ازاں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے ریڈی نے کہا کہ شیوا راتری کے موقع پر ہر سال یہ یاترا نکالی جاتی ہے۔

وہ خود کئی برسوں سے بلا خلل اس یاترا میں شرکت کرتے ہیں جو ان کیلئے خوش قسمتی سے کم نہیں ہے۔ انہوں نے ہندو بھائیوں سے اپیل کی کہ وہ منادر تعمیر کریں۔