تلنگانہ

کرکٹ کھیلنے کے دوران دل کا دورہ، نوجوان کی موت

انجانیولو (37) نامی نوجوان کرکٹ کھیل رہا تھا۔ اسی دوران وہ بے ہوش ہو کر زمین پر گر گیا۔ وہاں موجود لوگوں نے اسے فوری طور پر قریبی اسپتال پہنچایا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔

سدی پیٹ: تلنگانہ میں سدی پیٹ ضلع کے حسن آباد میں جمعہ کو کرکٹ کھیلتے وقت دل کا دورہ پڑنے سے ایک نوجوان کی موت ہوگئی۔ سرکاری ذرائع نے یہ اطلاع دی۔

متعلقہ خبریں
بیٹے کی موت کی خبر سنتے ہی ماں بھی چل بسی
ملگ میں پرچم کا پول برقی تاروں سے ٹکراگیا، 2ہلاک
اظہرالدین، وہ مایہ ناز کھلاڑی جو کسی تعارف کا محتاج نہیں
محبوب نگر میں راجیو یوا وکاسم اسکیم کے تحت خود روزگار کے لیے درخواستوں کی آخری تاریخ 14 اپریل مقرر
کاروان اسمبلی حلقہ کے ڈیفنس کالونی کے نوجوانوں کی کانگریس میں شمولیت

ذرائع نے بتایا کہ یہ واقعہ آج دوپہر 12 بجے کے قریب پیش آیا۔ انجانیولو (37) نامی نوجوان کرکٹ کھیل رہا تھا۔ اسی دوران وہ بے ہوش ہو کر زمین پر گر گیا۔ وہاں موجود لوگوں نے اسے فوری طور پر قریبی اسپتال پہنچایا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔