دہلی

دہلی میں بی آر ایس کے دفتر کا کے سی آر کے ہاتھوں افتتاح

اس افتتاحی پروگرام میں وزراء تارک راما راو، پرشانت ریڈی، سرینواس گوڑ، ارکان پارلیمنٹ کیشوراؤ، سنتوش کمار اور کئی ایم ایل ایز، ایم ایل سیز، پارٹی لیڈروں اور کارکنوں نے شرکت کی۔ بی آر ایس بھون کی افتتاحی تقریب بڑے دھوم دھام سے منائی گئی

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیرعلی و بی آرایس کے سربراہ چندرشیکھرراو نے قومی دارالحکومت دہلی کے وسنت وہار میں نو تعمیر شدہ بی آر ایس بھون کا افتتاح کیا۔ بعد ازاں وہ عمارت کی پہلی منزل پر واقع اپنے چیمبر میں گئے۔ اس موقع پر پارٹی لیڈروں نے ان کو مبارکباد دی۔

متعلقہ خبریں
بی جے پی سے ہی تلنگانہ کی ترقی ممکن:وجئے شانتی
آتشبازی پر سال بھر امتناع ضروری: سپریم کورٹ
ممبئی یونیورسٹی میں سہ روزہ "جشن اردو” کا آغاز ، پروفیسر خالد قیصر ‘ شیخ عبداللہ کا خطاب
جمعیتہ علماء ضلع نظام آباد کی مجلس منتظمہ کا اجلاس وممبر سازی مہم کا آغاز
ضلع مرکز میں 27 واں مفت سمر کراٹے کیمپ، طلباء کی صلاحیتوں کو نکھارنے کا سنہری موقع: چنہ ویرایا

اس افتتاحی پروگرام میں وزراء تارک راما راو، پرشانت ریڈی، سرینواس گوڑ، ارکان پارلیمنٹ کیشوراؤ، سنتوش کمار اور کئی ایم ایل ایز، ایم ایل سیز، پارٹی لیڈروں اور کارکنوں نے شرکت کی۔ بی آر ایس بھون کی افتتاحی تقریب بڑے دھوم دھام سے منائی گئی۔ یہ عمارت11 ہزار مربع فٹ پر پھیلی ہوئی ہے جو چارمنزلہ ہے۔