جرائم و حادثات

چوری کے الزام میں۔ستون سے باندھ کر پٹائی، ایک شخص کی موت

حیدرآباد: زیرتعمیر مکان سے لوہے کی سلاخوں کی چوری کا الزام لگاتے ہوئے ایک شخص کو ستون سے باندھ کراس کی بُری طرح پٹائی کردی گئی جس کے نتیجہ میں اس کی موت ہوگئی۔

حیدرآباد: زیرتعمیر مکان سے لوہے کی سلاخوں کی چوری کا الزام لگاتے ہوئے ایک شخص کو ستون سے باندھ کراس کی بُری طرح پٹائی کردی گئی جس کے نتیجہ میں اس کی موت ہوگئی۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد میں دل دہلا دینے والا واقعہ: چھ ماہ بعد کنویں سے خاتون کی لاش برآمد
متلاشیان روزگار کو دھوکہ سے کمبوڈیا روانہ کرنے پر یو پی کے ایک شخص کی گرفتاری
برقعہ پہن کر سرقہ کرنے والا ملزم گرفتار
کتاب کی سرورق کی رونومائی تقریب حسینی علم ڈگری کالج برائے نسواں میں انجام پائی
قرآن مسلمانوں کو تمام انسانیت کا احترام کرنے اور لوگوں کے ساتھ ہمدردی مہربانی اور انصاف سے پیش آنے کا درس دیتا ہے: مولانا حافظ پیر شبیر احمد

یہ واقعہ تلنگانہ کے ضلع سنگاریڈی کے ظہیرآباد میں پیش آیا۔

پولیس کے مطابق باگاریڈی پلی کا رہنے والے 32 سالہ مہیش پر لوہے کی سلاخیں چوری کرنے کا الزام لگا کر مکان مالک نے اسے کھمبے سے باندھ کر شدید طورپر اس کی پٹائی کردی جس کے نتیجہ میں اس کی موت ہوگئی۔

اس بات کی اطلاع کے ساتھ ہی پولیس وہاں پہنچ گئی جس نے مقام واقعہ کامعائنہ کیا اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے مقامی سرکاری اسپتال منتقل کر دیا۔

پولیس نے کہا کہ اس سلسلہ میں کوئی شکایت نہیں کی گئی۔

ذریعہ
یواین آئی