حیدرآباد

مذہبی جہالت خطرناک ہوتی ہے:وزیراعلی تلنگانہ

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیراعلی کے چندرشیکھرراو نے کہا ہے کہ مذہبی جہالت خطرناک ہوتی ہے جو لوگوں کو دیوانہ بنا دیتی ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیراعلی کے چندرشیکھرراو نے کہا ہے کہ مذہبی جہالت خطرناک ہوتی ہے جو لوگوں کو دیوانہ بنا دیتی ہے۔

متعلقہ خبریں
کتاب کی سرورق کی رونومائی تقریب حسینی علم ڈگری کالج برائے نسواں میں انجام پائی
زمین کے مسائل کا حل اب ایک کلک پر: بھو بھارتی پورٹل کی رونمائی جلد
قرآن مسلمانوں کو تمام انسانیت کا احترام کرنے اور لوگوں کے ساتھ ہمدردی مہربانی اور انصاف سے پیش آنے کا درس دیتا ہے: مولانا حافظ پیر شبیر احمد
سنگاریڈی ضلع میں مزارات کو نقصان، جمعیۃ علماء کا احتجاجی میمورنڈم، ایس پی کا تعمیر نو کا وعدہ
وقت سب سے قیمتی سرمایہ ہے، اسے اطاعتِ الٰہی میں لگائیں: مفتی صابر پاشاہ قادری

انہوں نے کہا کہ مذہب اور خدا تشدد کے خلاف ہیں۔

وزیراعلی نے شہرحیدرآباد کے نواح میں واقع نارسنگی میں 200 کروڑروپئے کے ہرے کرشنا ہیریٹیج ٹاور کا سنگ بنیاد رکھا جو ریاستی حکومت کے تعاون اور شری کرشنا گو سیوا منڈلی کے عطیہ سے حیدرآباد کے کوکاپیٹ میں تعمیر کیا جارہا ہے۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ہرے کرشنا فاؤنڈیشن اکشے پاترا کی جانب سے پانچ روپئے میں کھانا فراہم کرنا بڑی بات ہے۔

حیدرآباد کے امیر بھی 5 روپے میں فراہم کیاجانے والا کھانا کھا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت ہر مشکل وقت میں عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حیدرآباد تیزی سے ترقی کر رہا ہے۔

ذریعہ
یواین آئی