تلنگانہ و اے پی کے عازمین حج کی اگلے ماہ سے روانگی متوقع
تلنگانہ کے عازمین حج کی روانگی 7 جون سے عمل میں آئے گی۔ ریاست کے عازمین حج کا پہلا قافلہ 7 جون کو حیدرآباد امبارکیشن پوائنٹ سے جدہ کے لئے روانہ ہوگا جبکہ آخری قافلہ (فلائٹ) 22 جون کو روانہ ہوگا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے عازمین حج کی روانگی 7 جون سے عمل میں آئے گی۔ ریاست کے عازمین حج کا پہلا قافلہ 7 جون کو حیدرآباد امبارکیشن پوائنٹ سے جدہ کے لئے روانہ ہوگا جبکہ آخری قافلہ (فلائٹ) 22 جون کو روانہ ہوگا۔
فریضہ حج کی ادائیگی کے بعد ریاست کے حاجیوں کا قافلہ 13 جولائی سے مدینہ منورہ سے حیدرآباد کے لئے روانہ ہوگا۔ حاجیوں کی آمد کا یہ سلسلہ 2 اگست تک جاری رہے گا۔
حج کمیٹی آف انڈیا کے سرکیولر میں جسے آج جاری کیا گیا ہے‘ یہ بات بتائی گئی۔ سی ای او حج کمیٹی آف انڈیا محمد یعقوب شیخہ کے مطابق آندھراپردیش کے عازمین حج کی روانگی کا سلسلہ وجئے واڑہ امبارکیشن پوائنٹ سے 7 جون سے شروع ہوگا۔ آخری فلائٹ 22 جون کو روانہ ہوگی۔
ریاست کے تمام عازمین پہلے جدہ کے لئے روانہ ہوں گے۔ اس طرح آندھراپردیش کے حاجیوں کی واپسی‘ مدینہ منورہ سے 13 جولائی سے شروع ہوگی جس کا سلسلہ 2 اگست تک جاری رہے گا۔