آندھراپردیش

اے پی: حالت نشہ میں ماں پر باپ کا ظلم، 8سالہ لڑکی کی پولیس سے شکایت

حیدرآباد: باپ کی شراب کی عادت اور حالت نشہ میں گھر پہنچ کر ماں پر مظالم ڈھانے کی شکایت ایک 8 سالہ لڑکی نے پولیس سے کی۔

حیدرآباد: باپ کی شراب کی عادت اور حالت نشہ میں گھر پہنچ کر ماں پر مظالم ڈھانے کی شکایت ایک 8 سالہ لڑکی نے پولیس سے کی۔

متعلقہ خبریں
وقف ترمیمی بل کے خلاف وجئے واڑہ میں زبردست دھرنا
تبدیلی مذہب کیس، ہندو کارکنوں اور نرسس کے خلاف کیس درج
جمعیۃ علماء کی فطرت دنیوی طاقت سے خوفزدہ ہونے کی نہیں: حافظ پیر خلیق احمد صابر
اے پی کے چیف منسٹر پر جگن موہن ریڈی کی شدید تنقید
خود ساختہ پولیس گرفتار، جونیر آرٹسٹوں نے ایک شخص کو بلیک میل کیا

یہ واقعہ آندھراپردیش کے ضلع کرنول میں پیش آیا جہاں کے ادونی سکنڈ پولیس اسٹیشن میں کیرتنا نامی اس لڑکی نے شکایت کی۔

اس لڑکی کے مطابق اس کا باپ روزانہ شراب پی کر گھر آتا ہے اور اس کی ماں جیہ لکشمی پر حملہ کرتا ہے۔

لڑکی نے ہمت کے ساتھ پولیس اسٹیشن پہنچ کر اس بات کی شکایت کی اور انسپکٹر کو اپنی ماں کے مسائل سے واقف کروایا۔

اس نے اس معاملہ میں مداخلت کرتے ہوئے ماں کے تحفظ کی خواہش کی۔اس شکایت کی بنیاد پر انسپکٹر نے دو کانسٹبلس کو کو لڑکی کے ساتھ اس کے مکان بھجوایا۔

جب یہ پولیس ملازمین اس کے مکان پہنچے تو انہوں نے دیکھاکہ مکان خالی کردیاگیا ہے۔

کانسٹبلس نے لڑکی کی ماں سے کسی طرح ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ اگر لڑکی کاباپ گھر پہنچ کردوبارہ ایسی حرکت کرے تو اس بات کی شکایت پولیس سے بغیرکسی ہچکچاہٹ کے کی جائے۔