تلنگانہ

تلنگانہ میں بھاری بارش کا امکان

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران جنوب مغربی مانسون تلنگانہ میں معمول کے مطابق رہا ہے۔ رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ اسی مدت میں تلنگانہ میں کئی مقامات پر بارش ہوئی۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے کئی اضلاع میں 13 جولائی کومختلف مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

متعلقہ خبریں
امیت شاہ اور پرینکا گاندھی کے دورے ملتوی
وقت سب سے قیمتی سرمایہ ہے، اسے اطاعتِ الٰہی میں لگائیں: مفتی صابر پاشاہ قادری
شمالی ہند میں 5 دن کہر اور کڑاکے کی سردی: محکمہ موسمیات
سنگاریڈی ضلع میں مزارات کو نقصان، جمعیۃ علماء کا احتجاجی میمورنڈم، ایس پی کا تعمیر نو کا وعدہ
جے جے آر فنکشن ہال محبوب نگر میں عازمین حج کیلئے ٹیکہ اندازی کیمپ کا انعقاد

یہاں روزانہ کی موسم کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگلے 24 گھنٹے کے دوران ریاست کے عادل آباد، کومارام بھیم آصف آباد، منچیریال، نرمل، جئے شنکر بھوپال پلی، ملوگو، بھدرادری کوٹھا گوڈیم، کھمم، نلگونڈہ، سوریا پیٹ، محبوب آباد، جنگاؤں وقار آباد، سنگاریڈی، میدک، کاماریڈی، محبوب نگر اور اور واناپرتھی اضلاع میں الگ الگ مقامات پرگرج چمک کے ساتھ آندھی کا امکان ہے۔

تلنگانہ کے کچھ اضلاع میں مختلف مقامات پر 10 اور 11 جولائی کو بھی اسی طرح کا موسم رہ سکتا ہے۔ اگلے پانچ دنوں کے دوران ریاست کے بیشتر مقامات پر ہلکی سے درمیانی بارش یا گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران جنوب مغربی مانسون تلنگانہ میں معمول کے مطابق رہا ہے۔ رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ اسی مدت میں تلنگانہ میں کئی مقامات پر بارش ہوئی۔