تلنگانہ

تلنگانہ:آصف آباد ضلع میں لاری الٹ گئی۔ ٹماٹر کو لوٹنے سے روکنے کیلئے پولیس نے سیکوریٹی فراہم کی

ٹماٹرسے لدی لاری کے الٹ جانے کے بعد راہگیروں اور مقامی افراد کی جانب سے ٹماٹر کو لوٹنے سے روکنے کیلئے پولیس نے سیکوریٹی فراہم کی۔

حیدرآباد: ٹماٹرسے لدی لاری کے الٹ جانے کے بعد راہگیروں اور مقامی افراد کی جانب سے ٹماٹر کو لوٹنے سے روکنے کیلئے پولیس نے سیکوریٹی فراہم کی۔

متعلقہ خبریں
جامعتہ المؤمنات مغلپورہ میں خواتین کیلئے دس روزہ دینی و اسلامی کورس کا آغاز
جمعیتہ علماء ضلع نظام آباد کی مجلس منتظمہ کا اجلاس وممبر سازی مہم کا آغاز
نیپال سے ٹماٹر کی اسمگلنگ 4 کسٹمس عہدیدار معطل
نرمی انبیاء کی صفت ہے، اسی سے معاشرہ جوڑتا ہے: مولانا محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب
اکیڈیمکلی گلوبل نے حیدرآباد میں پہلا تجرباتی مرکز قائم کیا

یہ واقعہ تلنگانہ کے ضلع کومرم بھیم آصف آباد کے بیندراگاوں کے قریب اُس وقت پیش آیاجب لاری کے ڈرائیور نے اس کا توازن کھودیا اور یہ لاری الٹ گئی۔

پولیس نے کہا کہ تقریبا پانچ گھنٹوں تک یہ سیکوریٹی فراہم کی گئی۔ ان ملازمین پولیس نے دوسری گاڑی میں ٹماٹر کے لوڈ ہونے تک وہاں سیکوریٹی فراہم کی۔

اس موقع پر بعض افرادنے ٹماٹر کی چوری کی ناکام کوشش کی کیونکہ وہاں پولیس موجود تھی۔ اس حادثہ کے نتیجہ میں سڑک پر ٹماٹر دیکھ کر تمام افراد حیرت زدہ ہوگئے۔

اس حادثہ میں معمولی طورپر زخمی ڈرائیور نے فوری طورپر پولیس کو اس بات کی اطلاع دی اورمدد کرنے کی خواہش کی جس کے بعد دوملازمین پولیس کو وہاں بھیجا گیا۔

یہ لاری کرناٹک کے کولار سے نئی د ہلی جارہی تھی جس میں تقریبا15لاکھ روپئے کے ٹماٹر تھے۔