حیدرآباد

کے ٹی آر امریکہ کے دورہ پر روانہ

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی تارک راما راو امریکہ کے دورہ پر روانہ ہوگئے۔ وہ وہاں سرمایہ کاروں سے ملاقات کرتے ہوئے ریاست میں اپنی کمپنیوں کے یونٹس کے قیام کے ذریعہ سرمایہ کاری کے لئے راغب کریں گے۔ان کا یہ دورہ ایک ہفتہ کا ہوگا۔

متعلقہ خبریں
ضلع مرکز میں 27 واں مفت سمر کراٹے کیمپ، طلباء کی صلاحیتوں کو نکھارنے کا سنہری موقع: چنہ ویرایا
جمعیتہ علماء ضلع نظام آباد کی مجلس منتظمہ کا اجلاس وممبر سازی مہم کا آغاز
اقلیتی طلبہ کے لیے UPSC امتحان کی مفت کوچنگ، درخواستوں کا آغاز
تلنگانہ میں آن لائن جوئے اور سٹے بازی میں خطرناک اضافہ، PRAHAR نے ریاست گیر سروے کا اعلان کر دیا
جمعیۃ علماء ہند کی ملک گیرممبرسازی مہم، مسجد ِرحمت بودھن میں مسلمانوں کی کثیر تعداد نے ممبرشپ حاصل کی

 تارک راماراو نیویارک، شکاگو اور دیگر شہروں میں مختلف شعبوں سے متعلق کمپنیوں کے ذمہ داروں سے ملاقات کریں گے۔ ساتھ ہی وہ اپنے بیٹے ہمانشو ٹور کے انڈرگریجویٹ کورس کے داخلہ پروگرام میں شرکت کریں گے۔ ہمانشو کو پہلے ہی امریکہ کی ایک مشہور یونیورسٹی میں داخلہ مل چکا ہے۔