جرائم و حادثات
بائیک برقی پول سے ٹکرا گئی،ایک شخص ہلاک
اپنی بائیک پر وہ گھر واپس ہورہا تھا کہ میرخان پیٹ علاقہ میں اس نے اپنی گاڑی کا توازن کھودیا جس کے نتیجہ میں اس کی بائیک، سڑک کے کنارے بجلی کے پول سے ٹکراگئی۔اس حادثہ میں وہ شدید طورپر موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔

حیدرآباد:بائیک کے بجلی کے پول سے ٹکراجانے کے نتیجہ میں گاڑی سوار شخص ہلاک ہوگیا۔یہ حادثہ تلنگانہ کے ضلع رنگاریڈی کے میرخان پیٹ گاوں کے حدود میں پیش آیا۔تفصیلات کے مطابق اس شخص جس کی شناخت کورمدا گاوں کے رہنے والے 32سالہ اشوک کے طورپر کی گئی ہے۔