تلنگانہ
دریائے گوداوری میں ایک لڑکا غرق
یہ لڑکا، اپنے ارکان خاندان کے ساتھ ڈبکی لگانے کے دوران لاپتہ ہوگیا۔دیگر افراد نے اس کو بچانے کی کوشش کی جو رائیگاں ثابت ہوئی۔اس واقعہ کی اطلاع پر پولیس وہاں پہنچی جس نے ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع جگتیال میں ایک لڑکا دریائے گوداوری میں غرق ہوگیا۔یہ واقعہ اتوار کی صبح پیش آیا۔نظام آباد ضلع کے بودھن سے تعلق رکھنے والے کارتک نامی لڑکا اپنے ارکان خاندان کے ساتھ دریائے گوداوری میں مقدس ڈبکی لگانے کے لئے پہنچا تھا۔