کرناٹک
ٹرینڈنگ

سرکاری ہاسٹل میں زیر تعلیم نویں جماعت کی طالبہ نے بچے کو جنم دیا ، کیس درج

طالبہ ہاسٹل میں رہتے ہوئے تعلیم حاصل کرتی تھی اور حال ہی میں اپنے گھر پہنچی تھی۔ شدید پیٹ کے درد کی شکایت پر اسے اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے بتایا کہ لڑکی حاملہ ہے، جس پر والدین حیرت میں مبتلا ہوگئے۔

بنگلورو: کرناٹک میں ہاسٹل میں تعلیم حاصل کرنے والی 14 سالہ طالبہ نے بچے کو جنم دیا، مذکورہ واقعہ کا انکشاف 9 جنوری کو ہوا۔ کرناٹک کے ضلع ٹومکور کے گورنمنٹ ریسیڈنشل اسکول میں نویں جماعت کی طالبہ کی طبعیت خراب ہونے پر اسپتال لے جایاگیا جہاں لڑکی نے بچے کو جنم دیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔

متعلقہ خبریں
ویڈیو: نظام کالج کی یو جی کورسس کی طالبات کا انوکھا احتجاج
ہبالی فساد کیس واپس لینے کی مدافعت: وزیر داخلہ کرناٹک
کمیشن نے چامراج نگر سیٹ پر دیا دوبارہ پولنگ کا حکم
کرناٹک قانون ساز کونسل میں متنازعہ مندر ٹیکس بل کو شکست
بین مذہبی جوڑے کو مارپیٹ،7 افراد گرفتار

اطلاعات کے مطابق طالبہ ہاسٹل میں رہتے ہوئے تعلیم حاصل کرتی تھی اور حال ہی میں اپنے گھر پہنچی تھی۔ شدید پیٹ کے درد کی شکایت پر اسے اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے بتایا کہ لڑکی حاملہ ہے، جس پر والدین حیرت میں مبتلا ہوگئے۔

پولیس نے واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے اور یہ پتہ لگانے کی کوششیں کررہی ہیں کہ نابالغ کا جنسی استحصال کس نے کیا۔