جرائم و حادثات

مکان میں آگ لگ گئی،پولیس کو 64 لاکھ روپئے نقد رقم ملی، ویڈیو وائرل

سرینواس اسی کمپنی سے متعلق الکٹریکل کنٹراکٹ کا کاروبار کر تاہے۔ آگ پر مکمل طور پر قابو پانے کے بعد پولیس کو مکان سے 64 لاکھ 45 ہزار روپے، طلائی ونقروی زیورات ملے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے سکندرآباد رجمنٹل بازار کے ایک مکان میں آگ لگ گئی۔ا س واقعہ کی اطلاع پر فائر بریگیڈکے ساتھ پہنچی پولیس کو مکان سے 64لاکھ روپئے نقد رقم ملی۔پولیس نے جب اس تعلق سے معلومات حاصل کیں تو پتہ چلا کہ مکان کا مالک سرینواس ایک تاجر ہے جو اس واقعہ کے وقت مکان میں نہیں تھا۔

متعلقہ خبریں
پلاسٹک گودام میں بڑے پیمانہ پر آگ لگ گئی (ویڈیو)
سکندرآباد کی تاج محل ہوٹل میں آگ لگنے کا واقعہ
پرامن سماج کی تشکیل کیلئے مہاتما بدھ کی تعلیمات ضروری: ریونت ریڈی
آنے والے دنوں میں گرم میں اضافہ ہوگا : محکمہ موسمیات
پریڈ گراؤنڈ پر کائٹ و سوئٹ فیسٹول کا آغاز (ویڈیو)
https://twitter.com/KP_Aashish/status/1657631406439411714

 وہ ایک معروف کمپنی میں ڈی جی ایم کے طور پر کام کر تا ہے۔ سرینواس اسی کمپنی سے متعلق الکٹریکل کنٹراکٹ کا کاروبار کر تاہے۔ آگ پر مکمل طور پر قابو پانے کے بعد پولیس کو مکان سے 64 لاکھ 45 ہزار روپے، طلائی ونقروی زیورات ملے۔

پولیس ان قیمتی اشیا کو پولیس اسٹیشن لے گئی۔شبہ کیاجارہا ہے کہ یہ حوالہ کی رقم ہے۔ اس واقعہ کی تمام زاویوں سے تحقیقات کی جارہی ہے۔آگ لگنے کے واقعہ میں مکان میں رکھا فرنیچر جل کر خاکستر ہوگیا۔

a3w
a3w