حیدرآبادسوشیل میڈیا

ویڈیو: سیکریٹریٹ کی نئی عمارت میں آگ لگ گئی

پولیس کے مطابق واقعہ میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب 17 فروری کو چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی یوم پیدائش پر عمارت کے شاندار افتتاح کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد میں جمعہ کی صبح زیر تعمیر سکریٹریٹ کی عمارت میں اچانک آگ لگ گئی۔ آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی 10 کے قریب فائر ٹینڈر موقع پر پہنچ گئے اور کثیر المنزلہ عمارت کی پہلی منزل پر لگی آگ پر قابو پالیا گیا۔

متعلقہ خبریں
جھیلوں کی اراضی پر تعمیرات کی اجازت دینے والے عہدیداروں کے خلاف کاروائی کا فیصلہ
بیشتر ملازمین کے 11:40بجے دن تک آفس نہ پہو نچنے پر وزیر سرینواس ریڈی برہم
جمعہ: دعا کی قبولیت، اعمال کی فضیلت اور گناہوں کی معافی کا سنہری دن،مولانامفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب
زندہ دلان کے مزاحیہ مشاعروں کی  دنیا  بھر میں منفرد شناخت،پروفیسرایس ا ے شکور، نواب قادر عالم خان کی شرکت
کےسی آر کی تحریک سے ہی علیحدہ ریاست تلنگانہ قائم ہوئی – کانگریس نے عوامی مفادات کوبہت نقصان پہنچایا :عبدالمقیت چندا

پولیس کے مطابق واقعے میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب 17 فروری کو وزیراعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ کی یوم پیدائش پر عمارت کے شاندار افتتاح کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔

ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کے نام پر نیا سیکرٹریٹ 610 کروڑ روپے کی لاگت سے تقریباً سات لاکھ مربع فٹ کے رقبے میں بنایا جا رہا ہے۔ فی الحال آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔