آندھراپردیش

تنگبھدرا ڈیم کا ایک گیٹ بہہ گیا۔ سیلاب کا خطرہ

پڑوسی ریاست کرناٹک کے اوپری علاقہ میں واقع تنگبھدرا ڈیم کے ایک کریسٹ گیٹ کے لنک چین ٹوٹنے کے بعد حکومت آندھرا پردیش نے متحدہ ضلع کرنول کے نشیبی علاقوں میں مقیم عوام کو الرٹ کردیا۔

امراوتی: پڑوسی ریاست کرناٹک کے اوپری علاقہ میں واقع تنگبھدرا ڈیم کے ایک کریسٹ گیٹ کے لنک چین ٹوٹنے کے بعد حکومت آندھرا پردیش نے متحدہ ضلع کرنول کے نشیبی علاقوں میں مقیم عوام کو الرٹ کردیا۔

متعلقہ خبریں
دریائے کرشنا میں طغیانی کا الرٹ
کمیشن نے چامراج نگر سیٹ پر دیا دوبارہ پولنگ کا حکم
کرناٹک قانون ساز کونسل میں متنازعہ مندر ٹیکس بل کو شکست
بین مذہبی جوڑے کو مارپیٹ،7 افراد گرفتار
6سال سے کوما میں موجود لڑکے کی موت، والدین کا ڈاکٹر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

چیف منسٹر این چندرا بابو نائیڈو نے اتوار کے روز اس واقعہ کے بعد صورتحال کا جائزہ لیا۔ ہفتہ کی رات دیر گئے تنگبھدرا ڈیم جو ضلع وجئے نگر میں ہاس پیٹ کے قریب واقع ہے کی صورتحال کا جائزہ لیا۔

آندھرا پردیش کے وزیر آبی وسائل این رام نائیڈو نے کہا کہ چیف منسٹر کی ہدایت پر سنٹرل ڈیزائن کمشنر اور انجینئرنگ ڈیویژن ٹیموں کو تنگبھدرا ڈیم روانہ کردیا گیا۔ گیٹ کی چین ٹوٹنے کی وجہ سے اچانک 35ہزار کیوزک پانی کا اخراج عمل میں آیا جس پر ڈیم کے حکام نے فوری طور پر الرٹ نوٹس جاری کرتے ہوئے عوام سے کہا کہ وہ نشیبی علاقہ میں ندی میں نہ جائیں کیونکہ کسی بھی وقت ندی میں پانی کا اخراج 2لاکھ کیوزک سے زیادہ بڑھ سکتا ہے۔

وزیر آبی وسائل نے بتایا کہ متعلقہ اضلاع کے کلکٹرس کو اپنے ضلع کے عوام کو الرٹ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ کوٹھالم، کوسگی، منترالیم اور ننداورم منڈلوں کے عوام کو چوکس رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سری سیلم، ناگر جنا ساگر اور پلی چنتلا پروجیکٹس کے حکام کو بھی چوکس رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

چیف منسٹر این چندرا بابو نائیڈو نے وزیر فینانس پی کیشو سے کہا کہ وہ عارضی گیٹ نصب کرنے کے بارے میں تنگبھدرا ڈیم کے عہدیداروں سے بات چیت کریں۔ ڈیم کے عہدیداروں نے ریاستی وزیر کو بتایا کہ ڈیم پر عارضی اسٹاپ لاک کا نظم کرنے میں مشکلات درپیش ہیں آبگیر علاقوں میں بارش میں کمی کے بعد حکام نے ہفتہ کے روز ڈیم سے پانی کے اخراج کو بھی کم کردیا تھا۔

فل ریزروائر لیول (ایف آر ایل)1633 فیٹ کی سطح کے ساتھ 105.788 پانی کے ذخیرہ کی گنجائش کی برقرار ی کو مینٹین کرنے کیلئے حکام نے ڈیم سے پانی کے اخراج میں 28 ہزار کیوزک کی تخفیف کردی تھی۔

ڈیم کے کریسٹ گیٹ نمبر 19کے چین لنک کے ٹوٹنے کے بعد (تقریباً 10:50بجے شب) حکام نے تمام 33 دروازؤں کو کھولدیا تاکہ ٹوٹے ہوئے دروازہ پر بوجھ کو کم کیا جاسکے۔ اتوار کی صبح میں پانی کا اخراج ایک لاکھ کیوزک تک پہنچ گیا۔ ڈیم پانی کی سطح کو کم کرنے کیلئے مزید یہ پانی خارج کیا جاسکتا ہے۔ تاکہ ٹوٹے ہوئے دروازے کی مرمت کی جاسکے۔

a3w
a3w