حیدرآباد

ریونت ریڈی کو گھر واپسی کی دعوت

گذشتہ دنوں ریونت ریڈی نے تلگودیشم پارٹی کو اپنی ماں کی طرح قرار دیا تھا۔ ریونت ریڈی کے اس تبصرے کا خیرمقدم کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج ریاست کو تلگودیشم پارٹی کی ضرورت ہے۔

حیدرآباد: صدر تلگودیشم پارٹی تلنگانہ کا سانی گیانیشور نے صدر ٹی پی سی سی اے ریونت ریڈی کو دوبارہ تلگودیشم پارٹی میں شمولیت (گھرواپسی) کی دعوت دی۔ آج این ٹی آر بھون میں تلنگانہ میں تلگودیشم پارٹی کے احیاء کیلئے منعقدہ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر ریونت ریڈی گھر واپسی کا فیصلہ کرتے ہیں تو ان کا استقبال کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں
ویڈیو: تلنگانہ بھون میں کانگریس اور بی آر ایس کارکنوں میں تصام
ریونت ریڈی کرپشن کے شہنشاہ، تلنگانہ کے مفادات کو نظرانداز کر رہے ہیں: کویتا
بی سی طبقات کو تحفظات کے بغیر انتخابات منظور نہیں، ریاست گیر عوامی تحریک کا اعلان: کویتا
چیف منسٹر ریونت ریڈی کا انتخابی وعدہ پورا، بُڈگا جنگم بستی کے عوام کیلئے مستقل مکانات کی راہ ہموار
بی آر ایس کی رکن قانون ساز کونسل کویتا کی کانگریس حکومت اور چیف منسٹر ریونت ریڈی پر شدید تنقید

واضح رہے کہ گذشتہ دنوں ریونت ریڈی نے تلگودیشم پارٹی کو اپنی ماں کی طرح قرار دیا تھا۔ ریونت ریڈی کے اس تبصرے کا خیرمقدم کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج ریاست کو تلگودیشم پارٹی کی ضرورت ہے۔

ہماری ذمہ داری ہے کہ این ٹی راما راؤ اور چندر ا بابو نائیڈو کے دور میں علاقہ کی ترقی کیلئے کئے گئے اقدامات سے واقف کراتے ہوئے پارٹی کے سنہرے ماضی کا احیاء کریں۔