حیدرآباد

دلدار ایجوکیشن سوسائٹی کی جانب سے نعتیہ محفل کا انعقاد

محفل کا انعقاد قاری نصیر الدین نقشبندی کی قرات کلام پاک سے ہوا ۔

حیدر آباد :مولانا سید دلدار حسین عابدی صدر دلدار ایجوکیشن سوسائٹی کی جانب سے نعتیہ محفل کا انعقاد امان نگر تالاب کٹہ میں منعقد ہوئی ہے اس موقع پر دلدار حسین عابدی نے نعت خواں حضرات کا استقبال کیا ۔

متعلقہ خبریں
مثالی پڑوس، مثالی معاشرہ جماعت اسلامی ہند، راجندر نگر کا حقوق ہمسایہ ایکسپو
عالمی یومِ معذورین کے موقع پر معذور بچوں کے لیے تلنگانہ حکومت کی مفت سہولتوں کا اعتراف مولانا مفتی صابر پاشاہ
تحفظِ اوقاف ہر مسلمان کا مذہبی و سماجی فریضہ: ڈاکٹر فہمیدہ بیگم
محکمہ تعلیم کے سبکدوش اساتذہ کو شاندار اعزاز، ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب
دعا اللہ کی قربت کا دروازہ، مومن کا ہتھیار ہے: مولانا صابر پاشاہ قادری

اس محفل میںنعت خواں حضرات نے اپنے کلام سناتے ہوئے محفل کو نورانی کردیا ۔ سب سے پہلے دلدار حسین عابدی نے کلام سنایا یا جس پر سامعین نے بہت داد و تحسین دیا اور مکرر پڑھنے کی خواہش کی ۔

اس کے  بعد دیگر شعراء میں لائق علی لائق ‘ میراترب علی تراب ‘ نجیب بیابانی ‘ علی جواہر شہر ‘ شرف الدین ارشد ‘ عباس رضوی سعید ‘ رضا علی رضا ‘ معز صدیقی ‘ سید مصطفی علی سید ‘ سہیل عظیم ‘ رضا علی صفدر ‘ احسان علی عابدی ‘ تجمل حسین تجمل ‘ نور الدین امیر ‘ عباس علی سلیم نے اپنے اپنے لحن اور انداز میں نعت کلام پاک ۖسناتے ہوئے سماع باندھ دیا۔

محفل کا انعقاد قاری نصیر الدین نقشبندی کی قرات کلام پاک سے ہوا ۔

اس محفل میں ریاض ٹائمز کے ریاض صاحب کوان کے اخبار کو مرکز سے جاری کردہ سرکاری اخباروں کی فہرست شامل کیاگیا ہے کوتہنیت پیش کی گئی ۔

آخر میں دلدار حسین عابدی نے شعراء اکرم کا شکریہ اداکیا یہ نورانی نعتیہ محفل دعا کلمات اور درود شریف کے ورد کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی ۔