گورنمنٹ ہاسپٹل کاماریڈی کے آئی سی یو میں مریض کو چوہوں نے کاٹ لیا
ایک چونکا دینے والے واقعہ میں ریاست کے ایک سرکاری ہاسپٹل میں زیر علالج ایک مریض کو چوہوں نے کاٹ لیاہے۔ مریض، کا ماریڈی ضلع مستقر کے گورنمنٹ ہاسپٹل کے انتہائی نگہداشت یونٹ(آئی سی یو) میں زیر علاج ہے۔
حیدرآباد: ایک چونکا دینے والے واقعہ میں ریاست کے ایک سرکاری ہاسپٹل میں زیر علالج ایک مریض کو چوہوں نے کاٹ لیاہے۔ مریض، کا ماریڈی ضلع مستقر کے گورنمنٹ ہاسپٹل کے انتہائی نگہداشت یونٹ(آئی سی یو) میں زیر علاج ہے۔
گورنمنٹ میڈیکل کالج وجنرل ہاسپٹل کاماریڈی میں چوہوں نے مریض شیخ مجیب کے پیروں اور ہاتھوں پر کاٹ لیا ہے۔
وہ، بی پی کے مربوط مسائل کی وجہ سے یہاں آئی سی یو میں زیر علاج ہیں۔ ان کے رشتہ داروں نے دیکھا کہ چوہوں کے کاٹنے سے مریض کے پیروں اور ہاتھوں سے خون بہہ رہا ہے۔
انہوں نے فوری میڈیکل اسٹاف کو الرٹ کردیا اسٹاف نے فوری علاج شروع کردیا۔ دیگر مریضوں کے تیمارداروں نے بھی ہاسپٹل میں چوہوں کی کثرت کی شکایت کی اور جکام سے اپیل کی کہ وہ ا س مسئلہ سے نمٹنے کیلئے فوری کارروائی کریں۔
ہاسپٹل کے ڈاکٹروں نے بتایاکہ مریض کوبہتر علاج فراہم کیاجارہا ہے اور شیخ مجیب کی حالت مستحکم ہے۔