ایشیاء

عمران خان کو ایک اور دھکا

عمران خان کو ایک اور دھکا پہنچا ہے۔ جیل میں بند سابق وزیراعظم کے خلاف سرکاری راز قانون کے تحت معاملہ درج ہوا ہے۔ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے امریکہ کے پاکستانی سفارت خانہ سے موصولہ خفیہ ڈپلومیٹک کیبل کے متن کا انکشاف کردیا۔

اسلام آباد: عمران خان کو ایک اور دھکا پہنچا ہے۔ جیل میں بند سابق وزیراعظم کے خلاف سرکاری راز قانون کے تحت معاملہ درج ہوا ہے۔ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے امریکہ کے پاکستانی سفارت خانہ سے موصولہ خفیہ ڈپلومیٹک کیبل کے متن کا انکشاف کردیا۔

متعلقہ خبریں
عدت نکاح کیس: عمران خان، بشریٰ بی بی کی سزا کےخلاف اپیلوں پر فیصلہ محفوظ
بشریٰ بی بی کو قید تنہائی میں رکھ کر ان کی سزا کو مزید سخت بنایا گیا: ہائیکورٹ
امریکہ کا عمران خان اور دیگر قیدیوں کی حفاظت پر اظہارِ تشویش
توشہ خانہ کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطل
عمران خان اور بشریٰ بی بی کو 4 اپریل کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم

70 سالہ عمران خان کرپشن کیس میں فی الحال 3 سال کی جیل کاٹ رہے ہیں۔ نامعلوم ذرائع کے حوالہ سے جیو نیوز کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ سائفر کیس میں پاکستان تحریک ِ انصاف (پی ٹی آئی) سربراہ کے خلاف آفیشیل سیکریٹس ایکٹ 1923 سکشن 5کے تحت کیس درج ہوا ہے۔

فیڈرل انوسیگیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کی ایف آئی آر کی بنیاد پر یہ کیس درج ہوا۔ سکشن 5 کے تحت جرم ثابت ہونے پر 2 تا 14 سال جیل اور بعض کیسس میں سزائے موت تک ہوسکتی ہے۔ سائفر کے حوالہ سے عمران خان الزام عائد کرتے رہے ہیں کہ امریکہ نے ان کی حکومت گرانے کی سازش کی۔

انہوں نے اپنے دعویٰ کے ثبوت میں ایک ریالی میں سائفر کی نمائش کی تھی۔ امریکہ بار بار اس الزام کی تردید کرچکا ہے۔ مبینہ سائفر میں امریکی محکمہ خارجہ کے عہدیداروں کی اُس وقت کے پاکستانی سفیر متعینہ امریکہ اسد مجید خان سے ملاقات کی تفصیل درج ہے۔

سابق وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ اگر عمران خان نے انہیں دی گئی سائفر کاپی واقعتاً گنوادی ہے تو یہ سرکاری راز قانون کے تحت جرم ہے۔

اخبار ڈان کی حالیہ رپورٹ کے بموجب سابق پرنسپل سکریٹری اعظم خان نے عمران خان کو سائفر حوالہ کیا تھا۔ عمران خان نے بعدازاں کہا تھا کہ انہوں نے اسے کہیں رکھ دیا ہے اور وہ مل نہیں رہا ہے۔ باربار گزارش کے باوجود انہوں نے سائفر نہیں لوٹایا۔

a3w
a3w