جرائم و حادثات

بی آر ایس کے سابق ایم ایل اے کی کارکی ٹکر سے خاتون ہلاک

راجیا جو اس کار میں سوار تھے، کسی تنازعہ میں پھنسنے سے بچنے کیلئے کار کو تبدیل کیا۔ حادثہ میں ملوث کار کو پولیس اسٹیشن منتقل کردیا اور وہ، دوسری کار کے ذریعہ روانہ ہوگئے۔

حیدرآباد: ضلع ہنمکنڈہ میں بی آر ایس کے سابق ایم ایل اے ٹی راجیا کی کار کی ٹکر سے ایک خاتون ہلاک ہوگئی۔ یہ حادثہ کل رات اس وقت پیش آیا جب یہ خاتون مادی کنڈا میں چارلین سڑک کو عبور کررہی تھی۔ پولیس نے یہ بات بتائی۔ اس کار کو ڈرائیور چلا رہا تھا۔

متعلقہ خبریں
خوفناک سڑک حادثہ، تیز رفتار گاڑی نے دو پولیس اہلکاروں سمیت تین کو کچل دیا
اے پی وزیر کے قافلہ کی گاڑی سے ٹکر ایک شخص ہلاک
سنگ دل اولاد نے ضعیف ماں کو گھر سے باہر نکال دیا
مرزا پور میں حادثہ، 10 مزدور ہلاک
پونے میں گلاس فیکٹری میں حادثہ، 4 افراد ہلاک

 راجیا جو اس کار میں سوار تھے، کسی تنازعہ میں پھنسنے سے بچنے کیلئے کار کو تبدیل کیا۔ حادثہ میں ملوث کار کو پولیس اسٹیشن منتقل کردیا اور وہ، دوسری کار کے ذریعہ روانہ ہوگئے۔ خاتون کے شوہر کی شکایت پر پولیس نے حادثہ کا کیس درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا۔