ایک انوکھا طریقہ، جس نے سب کو حیران کردیا (ویڈیو)
تلنگانہ کے منچریال ضلع میں ایک پادری نے روزمرہ لین دین سے ملنے والے 10 روپے کے سکّے جمع کرکے اپنے لیے موٹر سائیکل خرید لی۔ لکسیٹ پیٹ منڈل سے تعلق رکھنے والے پادری روی جوزف گزشتہ تین سال سے سکّے جمع کررہے تھے۔
حیدرآباد: تلنگانہ کے منچریال ضلع میں ایک پادری نے روزمرہ لین دین سے ملنے والے 10 روپے کے سکّے جمع کرکے اپنے لیے موٹر سائیکل خرید لی۔ لکسیٹ پیٹ منڈل سے تعلق رکھنے والے پادری روی جوزف گزشتہ تین سال سے سکّے جمع کررہے تھے۔
جب ان کے پاس 1.23 لاکھ روپے کے سکّے جمع ہوگئے تو وہ انہیں لے کر شوروم پہنچے اور سکّوں کی ادائیگی کرکے دو پہیہ گاڑی خرید لی۔ روی جوزف نے بتایا کہ وہ کریانہ دکانوں اور دیگر مقامات پر خریداری کے دوران ملنے والے سکّے بچا کر جمع کرتے تھے۔
شوروم کے عملے کو ان سکّوں کی گنتی کرنے میں تقریباً دو گھنٹے لگے۔ سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیوز میں روی جوزف کو پلاسٹک کی چھوٹی تھیلیوں سے سکّے نکالتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، جبکہ وہاں موجود افراد سکّوں کو الگ الگ ڈھیروں میں ترتیب دیتے نظر آرہے ہیں۔
موٹر سائیکل کی چابیاں ملنے پر روی جوزف اور ان کے اہل خانہ کے چہروں پر خوشی نمایاں تھی۔