امریکہ و کینیڈا

طیارہ کے انجن میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی (خوفناک ویڈیو وائرل)

انتظامیہ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ایمرجنسی سسٹم کو فعال کیا اور تمام مسافروں کو فوری طور پر باہر نکال لیا۔ اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جس میں مسافروں کو ایمرجنسی سلائیڈز کے ذریعے نیچے آتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

واشنگٹن: امریکہ  اورلینڈو انٹرنیشنل ایئرپورٹ (Orlando International Airport) پر پیر کو ایک بڑا فضائی حادثہ ٹل گیا۔ ڈیلٹا ایئر لائنز (Delta Air Lines) کی پرواز میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی، جس سے مسافروں میں کھلبلی مچ گئی۔

متعلقہ خبریں
چلتی ٹرین میں تلوار لہرانے پر دو افراد گرفتار
امریکہ کا ایٹمی ہتھیاروں کی تعداد میں اضافے کا فیصلہ
امریکہ کا عمران خان اور دیگر قیدیوں کی حفاظت پر اظہارِ تشویش
اسرائیل اور حماس کی لڑائی میں امریکہ کا فوج بھیجنے کا کوئی ارادہ نہیں: کملا ہیرس
چین، جیٹ مسافر طیارہ بنانے میں کامیاب

 واقعے کے وقت طیارے میں تقریباً 294 افراد سوار تھے، جنہیں بروقت کاروائی کرتے ہوئے ایمرجنسی سلائیڈز کے ذریعے بحفاظت باہر نکالا گیا۔ خوش قسمتی سے کسی کو کوئی چوٹ نہیں آئی۔

تفصیلات کے مطابق، ڈیلٹا ایئر لائنز کی پرواز نمبر 1213، جس میں 282 مسافر، 10 عملے کے ارکان اور 2 پائلٹ شامل تھے، پیر کی صبح 11:15 بجے اورلینڈو ایئرپورٹ سے ہارٹس فیلڈ-جیکسن اٹلانٹا انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے لیے روانہ ہونے والی تھی۔ جب طیارہ رن وے پر ٹیک آف کے لیے تیار کھڑا تھا، تبھی اس کے انجن میں اچانک آگ لگ گئی۔