جرائم و حادثات

اورنگ آباد میں ٹریکٹر کی زد میں آکر ٹیچر کی موت

سویتا کماری صبح اسکول جا رہی تھی کہ کارا موڑ کے نزدیک ریت سے لدے ٹریکٹر نے اسے ٹکر مار دی اور اس کی موت ہو گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد ٹریکٹر ڈرائیور گاڑی سمیت فرار ہو گیا۔

اورنگ آباد: بہار کے اورنگ آباد ضلع کے اوبرا تھانہ علاقے میں ہفتہ کو ٹریکٹر کی زد میں آکر ایک ٹیچر کی موت ہوگئی۔ پولیس ذرائع نے یہاں بتایا کہ روہتاس ضلع کے ناصری گنج تھانے کے تحت مدنی پور گاؤں کے رہنے والے راجو پرساد کی بیوی سویتا کماری (35) اورنگ آباد ضلع کے برون بلاک میں نئے بنائے گئے پرائمری اسکول کلیان پور میں تعینات تھی۔

متعلقہ خبریں
جنوبی افریقہ کے قصبے میں فائرنگ سے 7 افراد ہلاک
مرزا پور میں حادثہ، 10 مزدور ہلاک
لٹیرا گرفتار‘9.5 لاکھ روپئے برآمد جوبلی ہلزپولیس کی کاروائی
پلوامہ میں کشمیری پنڈت سنجئے شرما کو گولی مارکر ہلاک کردیاگیا

 سویتا کماری صبح اسکول جا رہی تھی کہ کارا موڑ کے نزدیک ریت سے لدے ٹریکٹر نے اسے ٹکر مار دی اور اس کی موت ہو گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد ٹریکٹر ڈرائیور گاڑی سمیت فرار ہو گیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔