امریکہ و کینیڈا

جارجیا میں ہندوفوبیا کی مذمت میں متفقہ قرارداد

قرارداد میں کہا گیا کہ ہندو امریکی محنتی ہیں‘ ہمارے قوانین پر عمل کرتے ہیں‘ خاندانی اقدار کو برقرار رکھتے ہیں‘ ہماری معیشت اور سماجی فلاح و بہبود میں اپنا حصہ ڈالتے ہیں۔

نیویارک: جارجیا لیجسلیچر نے ہندو فوبیا کی مذمت کی ہے۔ ریاستی ایوانِ نمائندگان نے متفقہ قرارداد منظور کی۔

متعلقہ خبریں
عمران خان کی رہائی کا مطالبہ، پاکستانی سینیٹ میں قرارداد جمع

جارجیا پہلی لیجسلیچر ہے جس نے ہندو فوبیا کی مذمت کرتے ہوئے قرارداد منظور کی۔

قرارداد میں دنیا اور امریکہ کے لئے ہندو مذہب اور ہندوؤں کی خدمات کا اعتراف کیاگیا۔

قرارداد میں کہا گیا کہ ہندو امریکی محنتی ہیں‘ ہمارے قوانین پر عمل کرتے ہیں‘ خاندانی اقدار کو برقرار رکھتے ہیں‘ ہماری معیشت اور سماجی فلاح و بہبود میں اپنا حصہ ڈالتے ہیں۔

a3w
a3w