جرائم و حادثات

سڑک حادثے میں ایک خاتون مزدور ہلاک، سات زخمی

مدھیہ پردیش کے ضلع ستنا میں دو الگ الگ سڑک حادثات میں ایک خاتون مزدور کی موت ہوگئی جبکہ سات اسکولی بچے معمولی زخمی ہوگئے۔

ستنا: مدھیہ پردیش کے ضلع ستنا میں دو الگ الگ سڑک حادثات میں ایک خاتون مزدور کی موت ہوگئی جبکہ سات اسکولی بچے معمولی زخمی ہوگئے۔

متعلقہ خبریں
باپ اور بھائی کی قاتل 15 سالہ لڑکی گرفتار
مدھیہ پردیش میں 2فوجی جوانوں پر حملہ اور ساتھی کی عصمت ریزی واقعہ کی مذمت
’محرم جلوسوں میں فلسطینی پرچم لہرانے والوں کے خلاف کیسس واپس لئے جائیں‘
حیدرآباد: سڑک حادثہ میں انجینئرنگ طالب علم ہلاک
ٹرین میں خاتون نے بچی کو جنم دیا، بوگی میں موجود خواتین نے ڈلیوری کرائی

پولیس ذرائع کے مطابق کولگواں تھانہ علاقہ کے سونورا موڑ کے قریب مزدوری کرکے پیدل کگر جارہی جانکی ساکیت کو کل مکسر مشین لے کر جارہی گاڑی نے کچل دیا۔

اس حادثے میں زخمی جانکی کی موقع پر ہی موت ہوگئی، جبکہ ایک اور واقعے میں سات اسکول بچوں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

ناگود تھانہ علاقہ میں اسکول بس بے قابو ہوکر الٹ گئی تھی۔

اس حادثے میں سات بچوں کو معمولی چوٹیں آئیں جنہیں ابتدائی طبی امداد کے بعد گھر بھیج دیا گیا۔