حیدرآباد

اڈانی مسئلہ:پارلیمنٹ کے دونوں ایوان سے بی آر ایس ارکان کا واک آوٹ

دونوں ایوانوں سے واک آوٹ کے بعد احاطہ پارلیمنٹ میں واقع گاندھی مجسمہ کے پاس بی آر ایس کے ارکان نے پلے کارڈس تھامئے احتجاج کیا۔ راجیہ سبھا میں بی آر ایس قائد کے کیشوراؤ نے کہا کہ اڈانی مسئلہ پر پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں مباحث کی اجازت دی جانی چاہئے۔

حیدرآباد: اڈانی۔ ہنڈن برگ رپورٹ پر پارلیمنٹ میں اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے مباحث کا مطالبہ شدت اختیار کرتا جارہا ہے۔ بی آر ایس اور دیگر جماعتوں کی جانب سے اڈانی مسئلہ کا جے پی سی کے ذریعہ تحقیقات عمل میں لانے کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاج کیا گیا۔

متعلقہ خبریں
موسیٰ پروجیکٹ نیا نہیں، متاثرین کی بازآبادکاری کا وعدہ: وزیر راج نرسمہا
مہاراشٹرا اسمبلی الیکشن میں حصہ نہ لینے بی آر ایس کا فیصلہ
جامع سروے، غلط معلومات پھیلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا انتباہ
تلنگانہ میں بی آر ایس کا احتجاج
موڑتاڑ میں بی آر ایس کا راستہ روکو احتجاج

 دونوں ایوانوں میں اس مسئلہ پر مباحث کرنے سے انکار کے بعد بی آر ایس، عام آدمی پارٹی اور شیو سینا ٹھاکرے گروپ کے ارکان نے ایوان سے واک آوٹ کردیا۔ لوک سبھا میں بی آر ایس قائدناما ناگیشور راؤ نے وزیر اعظم پراڈانی مسئلہ پر بیان دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے تقریر میں رکاوٹ بن گئے۔

وزیر اعظم سے اڈانی، ہنڈ نبرگ رپورٹ پر بیان دینے اور اڈانی مسئلہ کی تحقیقات کے لئے جائنٹ پالیمنٹری کمیٹی تشکیل دینے کا مطالبہ کیا اس مسئلہ پر اسپیکر کی جانب سے مناسب جواب نہ ملنے پر احتجاج کرتے ہوئے انہوں نے بی آر ایس اراکین کے ہمراہ ایوان سے واک آوٹ کردیا۔

دونوں ایوانوں سے واک آوٹ کے بعد احاطہ پارلیمنٹ میں واقع گاندھی مجسمہ کے پاس بی آر ایس کے ارکان نے پلے کارڈس تھامئے احتجاج کیا۔ راجیہ سبھا میں بی آر ایس قائد کے کیشوراؤ نے کہا کہ اڈانی مسئلہ پر پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں مباحث کی اجازت دی جانی چاہئے۔

 اس مسئلہ پر حکومت کے رویہ کوغیر درست قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت دانستہ طور پر مباحث سے گریز کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک اڈانی مسئلہ پر مباحث نہیں ہوتے تب تک بی آر ایس کا احتجاج جاری رہے گا۔ کیشو راؤ نے کہا کہ وہ عوام کے نمائندے ہیں اور ہر عوامی مسئلہ پر بات کرنا ان کا حق ہے اور وہ اپنے اس حق سے قطعی طور پر دست بردار نہیں ہوں گے۔