مشرق وسطیٰ

شام سے 10 سال بعد عازمین حج کا پہلا قافلہ سعودی روانہ

چند دن قبل سعودی عرب نے جنگ زدہ ملک شام میں اپنے پہلے سفیر کا تقرر کردیا۔ 2012 سے شام کے ساتھ اس کے تعلقات منقطع تھے۔ 2023 میں شام کو 22 رکنی عرب لیگ میں دوبارہ شامل کیا گیا۔

دمشق: زائداز 10 سال میں پہلی مرتبہ 270 شامی منگل کی صبح دمشق سے راست پرواز کے ذریعہ حج کی ادائیگی کے لئے سعودی عرب روانہ ہوئے۔ شام کی وزارت ِ ٹرانسپورٹ نے یہ بات بتائی۔ یہ پیشرفت دمشق اور ریاض کے درمیان تعلقات میں سدھار کا حصہ ہے۔

متعلقہ خبریں
سعودی عرب میں 3 شہریوں کو سزائے موت دے دی گئی
جدہ میں گرد و غبار، مکہ میں تیز ہوائیں، بارش کا امکان
سعودی عرب میں اقامہ اور ملازمت قوانین کی خلاف ورزیوں پر 24 ہزار فیصلے
سعودی عرب، خاتون کو ہراساں کرنے پر ہندوستانی شہری گرفتار (ویڈیو)
سعودی عرب میں ٹریفک پولیس نے خاص ہدایات جاری کردیں

 چند دن قبل سعودی عرب نے جنگ زدہ ملک شام میں اپنے پہلے سفیر کا تقرر کردیا۔ 2012 سے شام کے ساتھ اس کے تعلقات منقطع تھے۔ 2023 میں شام کو 22 رکنی عرب لیگ میں دوبارہ شامل کیا گیا۔ اسے زائداز 10 سال عرب لیگ سے معطل رکھا گیا تھا۔

عرب دنیا کے بیشتر ممالک دمشق سے سفارتی تعلقات بحال کرچکے ہیں۔ دنیا بھر سے ہر سال 18 لاکھ مسلمان حج کی ادائیگی کے لئے سعودی عرب پہنچتے ہیں۔ جاریہ سال مناسک ِ حج کا آغاز 14 جون سے ہوگا۔