تلنگانہ کے کئی اضلاع میں درجہ حرارت 45 ڈگری سے زائد درج

حیدرآباد: تلنگانہ کے کئی مقامات پر درجہ حرارت میں اضافہ درج کیاگیا ہے۔ کئی اضلاع میں درجہ حرارت 45 ڈگری سے زیادہ ریکارڈ کیا گیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے کئی مقامات پر درجہ حرارت میں اضافہ درج کیاگیا ہے۔ کئی اضلاع میں درجہ حرارت 45 ڈگری سے زیادہ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ منچریال ضلع کے کونڈاپور میں 45.9، جنارم میں 45.8، جگتیال ضلع میں جینالومیں 45.5،

کومرم بھیم آصف آباد ضلع کیراامیری 45.4 اور نظام آباد ضلع میں موپکل 45.1 ڈگری سلسیس درجہ حرارت درج کیاگیا۔

محکمہ موسمیات نے کہا کہ آئندہ تین دنوں کے دوران اعظم ترین حرارت میں بتدریج اضافہ ہوگا اور شمالی تلنگانہ کے بعض اضلاع میں درجہ حرارت 42 تا 44 ڈگری درج ہونے کا امکان ہے۔

حیدرآباد اور اس کے اطراف کے اضلاع میں درجہ حرارت 40 تا 42 ڈگری ریکارڈ کیے جانے کا امکان ہے۔

ذریعہ
یواین آئی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button