مشرق وسطیٰ

القسام بریگیڈ نے لبنان کی سرحد کے پاس اسرائیل کے زیر قبضہ علاقے میں 12 راکٹ حملے کیے

حماس کے لبنان میں موجود عسکری ونگ کے ترجمان نے کہا ہے القسام بریگیڈ نے لبنان کی سرحد کے پاس اسرائیل کے زیر قبضہ علاقے میں 12 راکٹ حملے کیے ہیں۔ یہ 12 راکٹ حملے جمعرات کے روز کیے ہیں۔

بیروت: حماس کے لبنان میں موجود عسکری ونگ کے ترجمان نے کہا ہے القسام بریگیڈ نے لبنان کی سرحد کے پاس اسرائیل کے زیر قبضہ علاقے میں 12 راکٹ حملے کیے ہیں۔ یہ 12 راکٹ حملے جمعرات کے روز کیے ہیں۔

متعلقہ خبریں
اسرائیلی حملہ میں لبنان میں 20 اور شمالی غزہ میں 17 جاں بحق
اسرائیل میں یرغمالیوں کی رہائی کیلئے 7 لاکھ افراد کا احتجاجی مظاہرہ
لبنان میں نقل مقام کرنے والوں کے لئے 867مراکز کا قیام
اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں فلسطین پر اسرائیلی قبضہ کے خلاف قرارداد منظور
روسی صدر کی مشرق وسطیٰ میں تنازعات کے خاتمے میں مدد کی پیشکش

القسام بریگیڈ کے لبنان میں موجود ترجمان کے مطابق اسرائیلی قصبے کریات شمونہ پر داغے گئے۔ یہ بیان سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹیلی گرام کے ذریعے جاری کیا گیا ہے۔

العربیہ کے مطابق اسرائیل کی ایمرجنسی میڈیکل سروس کے سربراہ کا کہنا ہے کہ حماس کے القسام بریگیڈ کے تازہ راکٹ حملے کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہو ئے ہیں۔ ان کے علاوہ ایک اسرائیلی جو چھرا گھونپے جانے سے زخمی ہوا تھا۔ اس 25 سالہ یہودی کی حالت بہتر بتائی جاتی ہے۔

اسرائیلی پولیس افسران کا کہنا تھا ‘جب حماس کے القسام بریگیڈ کے راکٹ حملے کے وقت پولیس اہلکار اور اسرائیلی آگ بجھانے والے فائر فائٹر موقع پر موجود تھے۔

اسرائیلی ذرائع نے بتایا ہے کہ اسرائیل کے ایمرجنسی کے سے متعلق سٹاف نے جلی ہوئی گاڑیوں کا معائنہ کر رہے ہیں۔ ادھر حماس کے عسکری ونگ کے ترجمان کے مطابق اسرائیل کو غزہ پر اس کے حملوں کا جواب دیا گیا ہے۔