حیدرآباد

آل انڈیا ریڈیو حیدرآباد کی معروف فنکارہ محترمہ افشاں جبین کا انتقال

مرحومہ، آل انڈیاریڈیو کے مشہور پروگرام چھوٹی چھوٹی باتوں میں فاطمہ بی کے کردارسے کافی مشہور ہوئی تھیں۔انہوں نے اسٹیج، ٹی وی اورفلموں میں بھی اداکاری کی تھی۔ حیدرآباد کی مختلف ادبی تنظیموں نے ان کی خدمات کوبھرپورخراج پیش کیا۔

حیدرآباد:آل انڈیا ریڈیو حیدرآباد کی معروف فنکارہ محترمہ افشاں جبین بنت سید شجاع احمد قائد بلگرامی(اناونسرآل انڈیا ریڈیو حیدرآباد)مرحوم، زوجہ اسلم فرشوری پروگرام اگزیکٹیو آل انڈیاریڈیوحیدرآباد کا انتقال ہوگیا۔تدفین دائرہ میرمومن سلطان شاہی میں عمل میں آئی۔

متعلقہ خبریں
معروف کوچ مرزا رحمت بیگ کا انتقال
متھن چکرورتی کی والدہ شانتی رانی چل بسیں
آسٹریلیا کے کپتان پیاٹ کمنس کی والدہ کا انتقال

مرحومہ، آل انڈیاریڈیو کے مشہور پروگرام چھوٹی چھوٹی باتوں میں فاطمہ بی کے کردارسے کافی مشہور ہوئی تھیں۔انہوں نے اسٹیج، ٹی وی اورفلموں میں بھی اداکاری کی تھی۔ حیدرآباد کی مختلف ادبی تنظیموں نے ان کی خدمات کوبھرپورخراج پیش کیا۔

انجمن ترقی پسند مصنفین، آن لائن ادبی فورم بازگشت،محفل خواتین حیدرآباد،انجمن پرستاران مصنفین اور دیگر ادبی تنظیموں نے خراج عقیدت پیش کیا۔افشاں جبیں فرشوری نے اپنے والد کے تحریر کردہ ڈراموں کی تالیف سیاہ آنسو کے نام سے شائع کیا۔

مرحومہ کی ایک تصنیف میری آواز ہی پہچان ہے زیر طبع ہے۔مزید تفصیلات ان کے فرزند ارما ن فرشوری سے فون نمبر9032511121سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔

a3w
a3w